ناظم زرسنر
ناظم حسین، جو اپنے قلمی نام ناظم زرسنر سے معروف ہیں، اردو اور انگریزی شاعر، افسانہ نگار اور مترجم ہیں۔ وہ خادم حسین کے بیٹے ہیں اور 08 دسمبر 2000ء کو پاکپتن کے نواحی گاؤں چک چھوٹی شفیع، پنجاب، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ اُن کا قلمی نام زرسنر (ZarSinner) ہے جو انھوں نے اپنے اردو قلمی نام زر اور انگریزی قلمی نام سنر (Sinner) کو ملا کر اخذ کیا ہے۔[1] [2] ان کی شاعری کا بڑا حصہ اردو نظموں پر مشتمل ہے۔ اردو اور انگریزی غزلیں اور انگریزی نظمیں بھی قابلِ ذکر ہیں۔[3] [4] [5]
کتب
ترمیمناظم کی شاعری کے پانچ برقی مجموعے منظرِ عام پر آئے ہیں جو سب کے سب اردو میں ہیں۔
نمونۂ کلام
ترمیمویلنٹائنز ڈے کی صبح کو
کوئی نرم پھولوں کو تھام کر کہیں دیکھتا ہے نظر نظر کوئی دیکھتا ہے حبیب کا نہیں کھل سکا ہے ابھی بھی در
اُسے نیند اتنی عزیز ہے، مرے آنے کی بھی نہیں خبر
اُسے دوں گلاب یا یاسمیں؟ کوئی سوچتا ہے دکان پر وہ سرور "شکریہ" لفظ جب ہو گا اُس گداز زبان پر
نہ ہو دید جس کی نصیب ساتھ اُسے دیکھنا وہ بھی آنکھ بھر!
وہ حسین جوڑے کہ جا رہے ہیں جو پارکوں کو سحر سحر وہ سمجھتے ہیں کہ ہم ایک ہیں انھیں ہے یقیں وہ بھی اس قدر
ہمیں مل کے رہنا ہے عمر بھر، ہمیں اک بسانا ہے اپنا گھر
ہیں گلاب میرے بھی ہاتھ میں، نہیں کوئی ایسا ملا مگر جسے میں تھما کے یہ کہہ سکوں "مرے مہرباں، مرے ہم سفر
ترے بن عذاب ہے زندگی، مرے ساتھ چل، ذرا رحم کر"[11]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "ناظم زرسنر کی اردو شاعری پڑھیں - UrduPoint"۔ urdupoint.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2022
- ↑ "Nazim ZarSinner Poems"۔ poemhunter.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2022
- ↑ "Biography of Nazim ZarSinner"۔ poemhunter.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2022
- ↑ "Poems by Nazim ZarSinner"۔ poetrysoup.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2022
- ↑ "Nazim ZarSinner - Poet at AllPoetry"۔ allpoetry.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2022
- ↑ "اساسِ تحریر - Isas e Tahreer - Book of Nazim ZarSinner"۔ archive.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2022
- ↑ "بیاضِ ہوس ۔ Biaz e Hawas - Book of Nazim ZarSinner"۔ archive.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2022
- ↑ "سائرِ فطرت - Saair e Fitrat - Book of Nazim ZarSinner"۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2022
- ↑ "حریمِ مریم از ناظم زرسنر"۔ archive.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2022
- ↑ https://archive.org/details/Shehr_e_Hareer_by_Nazim_ZarSinner
- ↑ "ویلنٹائنز ڈے کی صبح کو ۔ ناظم زرؔسنّر"۔ urdupoint.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2022