ناظم شہر
حاکمِ شہر یا رئیس بلدیہ یا میئر (انگریزی:Mayor) شہر کا ذمہ دار اور منتظم ہوتا ہے۔ اس کا انتخاب اسی شہر کے رہنے والے لوگ کرتے ہیں۔ نیز کبھی مرکزی حکومت بھی حاکم شہر متعین کرتی ہے۔ بہت سے ممالک مثلا جرمنی اور ریاستہائے متحدہ امریکا میں حاکمِ شہر بلدیاتی حکومتی انتظام وتقسیم میں سب سے بڑا منصب ہوتا ہے۔