ناقابل اطلاق (انگریزی: N/a) انگریزی الفاظ not applicable کا متبادل ہے۔[1] عام طور سے ناقابل اطلاق اس وقت مستعمل ہوتا ہے جب دی گئی ایک یا دو شرطوں کو ماننا ناممکن یا غیر موزوں ہو۔ اسے کئی بار آن لائن فارموں پر ایک اختیار کے روپ میں دیا جاتا ہے۔

مثال ترمیم

سوال: کیا آپ کے مکان کا کرایہ دس ہزار روپے سے بڑھ کر ہے؟

(الف) ہاں
(ب) نہیں
(ج) ناقابل اطلاق

پہلے اختیار کردہ جواب کا یہ مطلب ہے کہ جواب دہندہ شخص دس ہزار روپے سے بڑھ کر کرایہ دیتا ہے۔ دوسرے اختیار کردہ جواب کا یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ وہ دس ہزار روپے سے کم کرایہ دیتا ہے - چاہے وہ نو ہزار ہو یا چار ہزار روپے ہو۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وہ برابر دس ہزار روپے کرایہ ادا کرتا ہو۔ تیسرا اختیار کردہ جواب کرائے کے امکان کو پوری طرح سے خارج کرتا ہے۔ ایسا اس وقت ممکن ہے جب وہ شخص اپنے خود کے گھر میں رہتا ہے۔

ناقابل اطلاق کو کئی بار انگریزی زبان میں مخفف کے طور پر N/A, NA یا n/a لکھا جاتا ہے۔ دیگر متبادلات میں جواب نہیں (No answer) اور موجود نہیں (Not available) بھی ممکن ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم