ناقابل فراموش
صحافی سردار دیوان سنگھ مفتون (1975-1890 ) نے اس خود نوشت سوانح عمری پر 1943 میں جیل کے اندر رہتے ہوئے کام شروع کیا تھا۔ روزنامہ 'ریاست' نے 1944 میں اسے قسط وار شائع کیا۔ بعد میں اس کی کتابی شکل نے بھی شہرت حاصل کی۔ مفتون نے 'ناقابل فراموش' کو دوبارہ تحریر کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اس کا دوسرا اور وسیع ایڈیشن 1957 میں شائع ہوا۔ اس کتاب میں کچھ نہایت دلچسپ، سچے اور ٹائٹل کی مناسبت سے ناقابل فراموش واقعات درج ہیں۔ اس کتاب کا سیکوئل 'سیف و قلم' شائع ھو چکا ھے۔