دیوان سنگھ مفتون
صحافی
صحافی سردار دیوان سنگھ مفتون (1890ء تا 1975ء) (85سال) نے ہفت روزہ ریاست 1924ء میں شروع کیا جو تھوڑے ہی عرصے میں ہندوستان کے نوابوں، جاگیرداروں اور مہاراجوں کی نیندیں اڑانے کا سبب بن گیا۔
دیوان سنگھ حافظ آباد کے ایک کھنہ کھتری سکھ خاندان میں پیدا ہوا۔ ابھی ایک ماہ عمر تھی کہ والد کا انتقال ہو گیا۔ والد ایک کامیاب ڈاکٹر تھے۔ اس لیے گھر میں دنیا کی ہر شے میسر تھی لیکن ان کے مرتے ہی سب کچھ بدل گیا۔ رشتہ داروں نے ہر شے پر قبضہ کر لیا؛ چنانچہ دیوان سنگھ کو بارہ برس کی عمر میں ہی حافظ آباد کے ایک ہندو بزاز کی دکان پر نوکری کرنا پڑی۔
تصانیف
ترمیم- جذبات مشرق 1960ء
- ناقابل فراموش (خودنوشت)1957ء