نانجنگ نمکین بطخ (انگریزی: Nanjing Salted Duck) (چینی: 盐水鸭) چین کے قدیم دار الحکومت نانجنگ کا ایک مقامی بطخ کا پکوان ہے۔ [1][2] ڈش کی تاریخ سینکڑوں سال پرانی ہے، ممکنہ طور پر چودہویں صدی لیکن یہ چنگ خاندان کے دور میں زیادہ مشہور ہوئی۔ [3] نرم سفید بطخ کے کوشت میں کچھ چربی ہوتی ہے تاہم یہ مرغن نہیں ہے اور پیشکش میں یہ ڈش خوشبودار اور اکثر خستہ ہوتی ہے۔ نانجنگ نمکین بطخ وسط-خزاں کے موسم یا اس سے ذرا قبل تیار کی جاتی ہے اور اس موسم میں اسے بہترین ذائقہ میں تصور کیا جاتا ہے، کیونکہ "اسمانتوس فراگناس" کے موسم میں بطخ کا ذائقہ اچھا ہو جاتا ہے۔ (خاص طور پر ان مہینے میں "اسمانتوس فراگناس" کو مصالحہ میں شامل کیا جا سکتا ہے)۔ کبھی کبھار اس موسمی ورژن ڈش کو "اسمانتوس بطخ" بھی کہا جاتا ہے۔

نانجنگ نمکین بطخ

نانجنگ نمکین بطخ کو اکثر اشتراک کرنے کے لیے ایک ڈش کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔ ایک مقبول مشغلہ کے طور پر، خاندان کی چھٹیوں کے موقع پر یا مقامی لوگوں کی مہمان نوازی کے لیے، نانجنگ میں اکثر لوگ نانجنگ نمکین بطخ خریدنے کے لیے بازاروں کا رخ کرتے ہیں۔ نانجنگ جسے چین کا "بطخ دار الحکومت" بھی خیال کیا جاتا ہے۔ [4] کچھ لوگ بطخ کے زیادہ تر حصے خاص طور پر سنگ دانہ، کلیجی، دل اور جگر بھی کھاتے ہیں۔ نانجنگ جنکلنگ پکوانوں (چینی: 金陵菜系) کا ایک مشہور مرکز ہے خاص طور پر معیاری بطخ اور بطخوں ڈشوں کی کئی اقسام کی وجہ سے۔ [5] نانجنگ میں فروخت ہوتے والی بطخوں کی تعداد مرغیوں سے زیادہ ہے۔ اور بطخوں کی فروخت کا روزانہ تخمینہ تقریباً 80،000 بطخیں ہیں۔

پکانے کے طریقہ

ترمیم

بظخ کو اچھی طرح صاف کر کے پر اور پاوں نکال دیے جاتے ہیں تاہم بطخ سالم ہوتی ہے اس کے ٹکڑے نہیں کیے جاتے۔ مصالحہ جات اور ترکیبیں مختلف ہوتی ہیں لیکن ایک سادہ طریقہ یہ ہے کہ بطخ کے اوپر 25 گرام مرچ رگڑی جاتی ہے اور مزید 25 گرام اس کے اندر بھری جاتی ہے۔ اسے ایک برتن میں پکایا جاتا ہے۔ پانی پھر ادرک میں شامل کیا جاتا ہے 3 گرام، پیاز 1 گرام اور سٹار انیسے کا ایک سوپ برتن میں ڈال دیا جاتا ہے۔ باورچی اس بات کا یقین کرتا ہے کہ بطخ مکمل طور پر مائع میں ڈوبی ہوئی ہے۔ 20 منٹ کے لیے ہلکی انچ پر پکانا کچھ ترکیبوں کے لیے کافی ہے، [6][7] جبکہ بعض میں اسے 45 منٹ تک پکایا جاتا ہے۔ آخر میں بطخ کو ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک پلیٹ میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Foster، Simon (2010)۔ Frommer's China۔ ص 407
  2. Knapp، Ronald۔ Chinese landscapes: the village as place۔ ص 217
  3. A duck dish to die for
  4. "Nanjing: Capital of Duck - China culture"۔ 2012-09-18 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-03-18
  5. "Nanjing Salted Duck"۔ 2012-10-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-03-18
  6. "Nanjing salted duck | Chinese Food Recipes"۔ 2012-08-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-03-18
  7. A duck dish to die for

اضافی ماخذ

ترمیم