نان خطائی ایک مخصوص بسکٹ ہے جو زیادہ تر پاکستان اور بھارت میں تیار کیا جاتا ہے۔ لفظ نان کا مطلب بریڈ یا روٹی اور لفظ خطائی کا مطلب بسکٹ ہے، یعنی بریڈ بسکٹ۔ پاکستان اور بھارت میں یہ بسکٹ نان خطائی کے نام سے مشہور ہیں لیکن افغانستان اور شمال مشرقی ایران میں اسے کُلچہِ خطائی کہا جاتا ہے۔ نان خطائی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس طرز کا بسکٹ سورت، بھارت میں 16ویں صدی میں ایجاد ہوا۔

نان خطائی
متبادل نامکلچہ خطائی
قسمشارٹ بریڈ
اصلی وطنبھارت اور پاکستان
علاقہ یا ریاستسورت
بنیادی اجزائے ترکیبیآٹا، سوجی،مکھن،چینی،دودھ،نمک،شہد،سوڈا

تاریخ

ترمیم

16ویں صدی میں ڈچ تاجروں نے سورت میں ایک بیکری بنانے کا مرکز قائم کیا اور بعد میں اسے ایک ایرانی ملازم کو فروخت کر دیا۔[1] ابتدائی میں یہ اکثر فروخت نہیں ہوتی تھی جس کی وجہ سے یہ بسکٹ خشک اور کرکری ہوجاتے [2] اور پھر کچھ مقامی افراد اسے کسی گرم مشروب میں ڈبو کر کھا لیتے تھے۔ اس بسکٹ کا استعمال سستی ہونے کی وجہ سے سورت کے غریب افراد میں عام ہوا۔ بعد میں جب تاجروں نے دیکھا کہ نان خطائی کے مقبولیت میں اضافہ ہو رہاہے تو انھوں نے اسے ایک نئے انداز میں پیش کرتے ہوئے اسے اوون میں خشک کرنا شروع کر دیا اور اسے ایرانی بسکٹ کا نام دیا۔

تیار کرنے کا طریقہ

ترمیم

اجزاء

ترمیم

نان خطائی تیار کرنے کے لیے درج ذیل اشیاء درکار ہیں[3]:

سوجی: ایک چوتھائی (ا/4)
بغیر نمک کا مکھن: تین چوتھائی کپ
آٹا : سوا کپ
چینی: آدھا کپ اور ایک چائے کا چمچ پاﺅڈر
ونیلا: ایک چائے کا چمچ
الائچی پاؤڈر: آدھے سے تین چوتھائی چائے کا چمچ
پستے اور بادام: دو چائے کے چمچ پسے ہوئے
ایک انڈے کی زردی

پکانے کا طریقہ

ترمیم

عام طور پر جب دس سے بارہ نان خطائی بسکٹ تیار کیے جاتے ہیں تو سب سے پہلے آٹے کو چھان لیا جاتاہے۔ پھر اس آٹے میں چینی، سوجی اور نرم مکھن کو ڈال کر تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ونیلا، الائچی، پستوں کو اس میں شامل کرکے گوندھ لیا جاتا ہے اور یہ اس وقت تک کیا جاتا ہے جب تک ایک نرم بھربھرا پیڑا نہ بن جائے۔ پھر اسے ایک سائز کے 12 حصوں میں تقسیم کر کے چھوٹے پیڑے بنائے جاتے ہیں اور انھیں ہاتھوں سے دبایا جاتا ہے تاکہ بسکٹ کی شکل اختیا کریں۔ اس کے بعد ان کو 40 سے 50 منٹ تک ریفریجریٹر میں رکھ کر ان کے اوپر انڈے کی زردی ملا دی جاتی ہے اور پھر اوون میں 350 ڈگری کی آنچ پر 12 سے 15 منٹ تک پکایا جاتا ہے۔[4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. About Nankhatai | ifood.tv
  2. "Treks and Treats"۔ treksandtreats.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جولا‎ئی 2016 
  3. Food Stories: Naan Khatai - Blogs - DAWN.COM
  4. food-stories-naan-khatai