ناڑوا
ناڑوا آبی چشموں سے جاری پانی کی ایک ندی ہے جسے نہڑاوں بھی کہا جا تا ہے۔ مقامی زبان میں ناڑوا یا نہڑواں جو اصل میں نہر رواں تھا یہ چک خوشی کے مقام سے ایک چشمے کی شکل میں شروع ہوتا ہے چک خوشی اور کھنڈوعہ کے لیے پانی کی خاص نعمت ہے جو آج سے کچھ عرصہ پہلے تک ان دو گاؤں کی پانی کی ضروریات پوری کرتا تھا۔ یہ چھمبی سے جنوب اور کلر کہار سے شمال کی جانب سے بہتا ہے کلر کہار سے اس میں کلرکہار جھیل کا پانی بھی شامل ہوتا ہے جو بالاخر دریائے جہلم میں شامل ہو جاتا ہے [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ سیالکوٹ سے خیبر تک: ایم زمان کھوکھر ایڈو کیٹ : صفحہ 507،یاسر اکیڈمی کچہری روڈگجرات