نباتات خور
وہ جاندار جو زیادہ تر یا خصوصی طور پر پودوں کا مواد کھاتا ہے۔
نباتات خوری وہ عمل ہے جس میں کوئی نامیہ اپنی غذائی احتیاجات پوری کرنے کے لیے نباتات مثلاً گھاس پھونس، پودے، پتے، الجی وغیرہ سے اپنی غذائی احتیاجات پوری کرے۔ بہت سے جانور نباتات سے اپنی غذائی احتیاجات پوری کرتے ہیں جبکہ یہی نباتات انسان کے لیے بھی بہت کارآمد ہیں۔ کئی ایسی نباتی اشیاء ہیں، جن کو علاج معالجہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ علاج بذریعہ جڑی بوٹی ایک انتہائی مجرب و کامیاب طریقہء علاج ہے، جس کے کوئی مضر اثرات بعد از علاج بھی نہں ہوتے۔