نجود علی

جبری شادیوں کی مخالفت کے وکیل

نجود علی (انگریزی: Nujood Ali) (عربی: نجود علي) (پیدائچ 1998ء) جبری شادی اور بچوں کی شادی کے خلاف یمن کی تحریک میں مرکزی شخصیت ہیں۔ دس سال کی عمر میں، اس نے قبائلی روایت کو توڑتے ہوئے طلاق لے لی۔ [5][6] نومبر 2008ء میں، امریکی خواتین کے میگزین گلیمر نے نجود علی کو ویمن آف دی ایئر کے طور پر نامزد کیا اور ان کی وکیل شادا ناصر کو اسی خراج تحسین سے منسلک کیا۔ [6][7] ہیلری کلنٹن اور کانڈولیزا رایس سمیت ممتاز خواتین نے علی کی ہمت کی تعریف کی۔ [8]

نجود علی
(عربی میں: نجود علي ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش 17 جون 1998ء (26 سال)[1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
یمن   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت یمن   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنفہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نجود علی کی وکیل شادا ناصر، جو 1964ء میں پیدا ہوئیں، ایک حقوق نسواں اور انسانی حقوق کی ماہر ہیں، جن کی نجود علی کے کیس میں شمولیت کو کافی پزیرائی ملی۔ [7][9] نجود علی نے فرانسیسی صحافی ڈیلفائن منوئی کے ساتھ مل کر ایک کتاب بھی لکھی ہے جس کا نام ہے: "میں نجود، عمر 10 اور طلاق یافتہ ہوں"۔

سوانح عمری ترمیم

نجود علی کی عمر نو سال تھی جب اس کے والدین نے تیس کی دہائی کے ایک شخص فیض علی ثمر سے شادی طے کی۔ اس کے سسرال والوں کی طرف سے باقاعدگی سے مارا پیٹا جاتا تھا اور اس کے شوہر کے ذریعہ ازدواجی عصمت دری کی جاتی، [10] نجود علی شادی کے دو ماہ بعد 2 اپریل 2008ء کو فرار ہو گئی تھی۔ اپنے والد کی دوسری بیوی کے مشورے پر، وہ طلاق لینے کے لیے، اکیلے، براہ راست عدالت گئی۔ آدھے دن کے انتظار کے بعد، اسے ایک جج، محمد الغدہ نے دیکھا، جس نے اسے عارضی پناہ دینے کا ذمہ خود لیا اور اس کے والد اور شوہر دونوں کو حراست میں لے لیا۔ [11]

شادا ناصر نے نجود علی کا بلا معاوضہ دفاع کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ وکیل کے لیے، یہ اس جدوجہد کا تسلسل تھا جو صنعاء میں 1990ء کی دہائی میں ایک خاتون کی سربراہی میں پہلے یمنی لا آفس کے آغاز کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ اس نے خواتین قیدیوں کو خدمات پیش کر کے اپنا گاہک بنایا۔ [9]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/137217951 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اگست 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. این یو کے اے ٹی - آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=1207&url_prefix=http://nukat.edu.pl/aut/&id=n2009094647 — بنام: Nojoud Ali
  3. قومی کتب خانہ کوریا آئی ڈی: https://lod.nl.go.kr/page/KAC200903470 — بنام: Nojoud Ali
  4. بنام: Nojoud Ali — پی ٹی بی این پی - آئی ڈی: http://id.bnportugal.gov.pt/aut/catbnp/1463957
  5. Borzou Daragahi (جون 11, 2008)، Yemeni bride, 10, says I won't، Los Angeles TimesmznfzKLDhjsd'gV، اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2010 
  6. ^ ا ب Vivienne Walt (3 فروری 2009)، A 10-Year-Old Divorcée Takes Paris، Time/CNN، فروری 5, 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2010 
  7. ^ ا ب Carla Power (12 اگست 2009)، Nujood Ali & Shada Nasser win "Women of the Year Fund 2008 Glamour Award"، Yemen Times، 5 اپریل 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2010 
  8. Sean Evans (11 نومبر 2008)، "10-year-old girl's inspiring story opens eyes at Glamour awards"، New York Daily News، اخذ شدہ بتاریخ 9 اپریل 2010  [مردہ ربط]
  9. ^ ا ب Arafat Madabish (28 مارچ 2009)، Sanaa's first woman lawyer، Asharq Alawsat: English edition، 11 مئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2010 
  10. Borzou Daragahi (جون 11, 2008)۔ "Yemeni Bride, 10, says I Won't"۔ Los Angeles Times 
  11. James Loving (ستمبر 5, 2009)، Video Beat Part 4 – CNN Explosher= National Radio Text Service، 5 جون 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ، اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2010  ۔ Note: Apart from other details, this website names the judge.