بائبل کے مطابق جب بنی اسرائیل صحرا میں موسیٰ اور خدا کی شکایت کرنے لگے تو انھیں جلانے والے سانپوں نے کاٹنا شروع کیا۔ جب انھوں نے توبہ کی تو پھر خدا نے موسیٰ کو حکم دیا کہ نحشتان[1] (کانسے کا سانپ) بنا کر بَلّی پر لٹکائے اور کہا کہ جو اُس کی طرف نگاہ کرے گا بچ جائے گا۔[2] بعد میں بنی اسرائیل اس کی پوجا کرنے لگے چنانچہ حزقیاہ بادشاہ نے اُسے تباہ کیا۔[3]

یوحنا کی انجیل میں یسوع نے اپنے مصلوب ہونے کو نحشتان سے تشبیہ دی۔[4] علمائے مسیحیت کے بقول یسوع بھی صلیب پر کھینچے جانے والے تھے تاکہ جو ان کی طرف ایمان سے نگاہ کرے وہ نجات پائے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ایک عبرانی نام جس کا مطلب ”کانسہ“ اور ”سانپ“ ہے۔
  2. گنتی 21: 4–9
  3. 2 سلاطین 18: 4
  4. یوحنا 3: 14