نخرچی
نخرچی پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کا ایک قدیم ترین ہتھیار ہے جو آج کل متروک ہے اور اس کی جگہ چھری نے لے لی ہے۔ کھو قبیلے کے زیر استعمال یہ روزمرہ کے استعمال کی چیز تھی لیکن یہ نایاب چھری صرف اپر چترال کی وادیوں میں چند گھرانوں میں موجود ہے باقی شہروں میں اس کا نام و نشان نہیں ملتا- نخرچی چترال کے کھو قبیلے کا ایک ایسا اوزار (instrument) ہے جس کے ایک طرف تیز دھار ہوتی ہے اور دوسری طرف اس پر گرفت رکھنے کے لیے لکڑی کا دستہ ہوتا ہے۔ نخرچی عام طور پر چترال کے باورچی خانے میں مستعمل ہوتاہے۔ جہاں یہ سبزی، گوشت وغیرہ کاٹنے اور جانور زبح کرنے کے کام آتا ہے۔ چترال میں جہاں اس کے مثبت استعمال کے بے شمار فائدے ہیں، وہیں اس اوزار کو بطور ہتھیار بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تلوار، چھری، چاقو اور خنجر اسی کی ترمیم شدہ اشکال ہیں۔ لیکن نخرچی کو دنیا کا قدیم ترین چھری ہونے کا اعزاز حاصل ہے-