ندا وسیم (پیدائش: یکم نومبر 1982ء)، کراچی پاکستان کی سابقہ ٹینس کھلاڑی ہیں۔[1]

ندا وسیم
ندا وسیم
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش یکم نومبر 1982ء
قومیت پاکستان
عملی زندگی
پیشہ سابقہ ٹینس کھلاڑی
کھیل ٹینس   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پس منظر ترمیم

ندا کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔ انھوں نے سات سال کی عمر سے ٹینس کھیلنا شروع کیا تھا اور کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہی اسے جاری رکھنے کا ارادہ کیا۔ ان کے والدین نے ان کی حوصلہ افزائی اور مدد کی۔انھوں نے امریکا کے، بوسٹن کالج سے بیچلر کی ڈگری اور برطانیہ سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔[2]

پیشہ ورانہ زندگی ترمیم

ندا کسی زمانے میں پاکستان کی سب سے کم عمر قومی چیمپیئن تھیں اور اپنے نوعمر دور میں ہی قومی منظر پر ایک غالب طاقت تھیں۔ سنہ 2000ء میں اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کے جونیئر رینکنگ ایونٹ میں، انھوں نے ہندوستانی کھلاڑی ثانیہ مرزا کو ہرایا تھا۔ جونیئر کی حیثیت سے ، وہ ایشیا میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں شامل تھیں۔ اپنی تعلیم کے حصول کے دوران انھوں نے ایک وقفہ لیا جبکہ وہ امریکا میں کالج میں ٹینس کھیلتی رہیں۔ بوسٹن کالج میں وہ ٹینس ٹیم کی کپتان تھیں۔[3]

قومی کھیل ترمیم

ندا نے نے قومی ٹورنامنٹ میں سندھ کی نمائندگی کی۔ 2007ء میں کراچی کے سی ڈی جی کے اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ 30 ویں نیشنل گیمز میں ، وسیم نے تین طلائی تمغے جیتے: سنگلز، ڈبلز اور ٹیم۔ سنگلز میں، انھوں نے آرمی کی نتاشا آفریدی کو 6-2 اور 6–4 سے شکست دی۔ انھوں نے سارہ محبوب خان اور نتاشا آفریدی کی آرمی جوڑی کو 6-2 اور 6-2 سے شکست دینے کے لیے فرح خورشید کے ساتھ جوڑی بنائی۔[4]

بین اقوامی کھیل ترمیم

ندا نے نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں 11 مارچ 1997ء کو فلپائن کی میریسو جیکٹن کے خلاف 14 سال کی عمر میں اپنے پہلے فیڈ کپ میچ میں کھیلی تھیں۔ وہ اس سے 2 سیٹ (0-6، 0-6) سے ہار گئیں۔[5]).

سنگلز ترمیم

  • میچز: 13
  • ہارے: 9
  • جیتے: 4
نتیجہ نمبر تاریخ مقابلہ نوعیت حریف ملک حریف سکور
Runner-up 1. March 1997 1997 Fed Cup
Asia/Oceania Zone II
Hard Philippines   Marisue Jacutin 0-6, 0-6
Runner-up 2. March 1997 Syria   Sara Taweel 5-7, 3-6
Runner-up 3. March 1997 Pacific Oceania سانچہ:Country data Pacific Oceania Tagifano So'onalole 4-6, 4-6
Runner-up 4. March 1997 1997 Fed Cup
Asia/Oceania Zone II (Play-Off)
Hard Singapore   Rui-Jing Wong 1-6, 1-6
Runner-up 5. March 1997 Sri Lanka   Sobhini Wickramahewa 4-6, 4-6
Runner-up 6. February 1998 1998 Fed Cup
Asia/Oceania Zone II
Hard India   Nirupama Vaidyanathan 0-6, 1-6
Winner 7. February 1998 Iraq   Ishraq Salman 6-2, 6-1
Runner-up 8. February 1998 1998 Fed Cup
Asia/Oceania Zone II (Play-Off)
Hard Malaysia   Chin-Bee Khoo 0-6, 1-6
Runner-up 9. February 1998 Kazakhstan   Alissa Velts 6-7, 1-6
Winner 10. April 2000 2000 Fed Cup
Asia/Oceania Zone II
Hard Sri Lanka   Sobhini de Silva 6-0, 6-2
Runner-up 11. April 2000 Philippines   Maricris Fernandez 1-6, 6-7
Winner 12. April 2000 Syria   Farah Dayoub 6-2, 6-3
Winner 13. April 2000 Jordan   Dina Naffa 6-0, 6-1

ڈبلز ترمیم

نتیجہ نمبر تاریخ مقابلہ نوعیت حریف ملک ساتھی حریف سکور
Runner-up 1. March 1997 1997 Fed Cup
Asia/Oceania Zone II
Hard Syria   نوشین احتشام   Farah Dayoub
  Sara Taweel
0–6, 4–6
Runner-up 2. March 1997 Pacific Oceania   Nosheen Ehtesham سانچہ:Country data Pacific Oceania Tagifano SO'ONALOLE
سانچہ:Country data Pacific Oceania Adriana Thaggard
1–6, 3–6
Winner 3. April 2000 2000 Fed Cup
Asia/Oceania Zone II
Hard Syria   Nosheen Ehtesham   Farah Dayoub
  Hazar Sidki
6-3, 1–6, 6–1
Winner 4. April 2000 Jordan   Nosheen Ehtesham   Dina Ajani
  Dina Naffa
6-2, 6–1

ایوارڈ ترمیم

ندا وسیم کو ٹینس میں خدمات کے پیش نظر صدر کا پرائیڈ آف پرفارمنس میڈل 2008ء دیا گیا۔ میڈل کے ساتھ 0.3 ملین۔روپے کا چیک بھی ملا تھا۔ [6]

  1. "Nida Waseem - Billie Jean King Cup- Players"۔ www.billiejeankingcup.com۔ 28 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2020 
  2. "Nida Waseem, Exclusive Interviews"۔ www.pakpassion.net۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2020 
  3. "Nida Waseem eyes competitive tennis return"۔ The News۔ 6 August 2007۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2020 [مردہ ربط]
  4. Nida sweeps tennis golds in brilliant display Dawn 14 August 2007. Retrieved 21 November 2020
  5. "Billie Jean King Cup- Draws & Results"۔ www.billiejeankingcup.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2020 [مردہ ربط]
  6. Nida Waseem awarded Pride of Performance Dawn 24 March 2008. Retrieved 21 November 2020.