ندیم شرون ہندی فلموں کی ایک مشہور موسیقار جوڑی ہے۔ یہ دو لوگ پہلی بار 1973 میں ایک دوسرے سے ملے تھے۔

موسیقار ندیم (درمیان میں)

فلمو میں موسیقی دینے کا جذبہ دونوں کو ممبئی لے آیا۔ پھر شروع ہوئی جدوجہد۔ اس فلمساز سے ملنا اس فلمساز سے ملنا۔ پر کچھ فائدہ نہیں ہوا پھر ایک دن اچانک ایک بھوجپوری فلم دنگل کی پیس کش ملی تو دونوں نے فورًا ہاں کر دی۔ پھردونوں نے بہترین موسیقی دی سال تھی۔ 1977ء میں پھر چار پانچ سال کے بعد ایک ہندی فلم میں نے جینا سکھ لیا کا موقع ہاتھ لگا۔ 1981ء کی بات ہے پہلا گیت گوایا سلمٰی آغا سے 'ذرا ذرا' اچھا گیت کا موقع ملا تھا۔ پھر بھی جدوجہد جاری رہی 1989 تک۔ اس دوران 16 فلموں میں سنگیت دیا گیا۔ اس میں کچھ 'بی' گریڈ فلمیں بھی شامل تھی۔ اسی وقت دہلی سے ایک انچے توقعات لیے ممبئی آئے ٹی سریز کمپنی کے فلمساز گلشن کمار سے ملاقات ہوئی۔

اس وقت وہ اپنی فلم لال دوپٹہ ململ کا میں وہ مصروف تھے۔ فلم رلیز ہوئی مگر کچھ خاص چلی نہیں۔ مگر پھر بھی ندیم شراون کے گیت بہت مقبول ہوئے۔ اس کی موسیقی آنند ملند نے دی تھی وہیں دوسری اور مہیش بھٹ فلم عاشقی کی تجویز لے کر آئے جو پوری طرح سنگیت پر مبنی تھی۔ ایسے میں کسی تجربے کار موسیقارکی ضرورت تھی لیکن دونوں (مہیش بھٹ اور گلشن کمار) نے ان دوستوں کو موقع دینا چاہا۔ 1990 میں یہ فلم رلیز ہوئی تو اس کے سنگیت نے طوفان مچا دیا شاید کوئی اس زمانے میں ایسا نوجوان ہو جس نے یہ فلم نہ دیکھی ہو۔