نرسنگھ
ہرن یکش کے بھائی ہرن یکشیپو کا ایک بیٹا پرہلاد ہے جو وشنو بھگت تھا۔ غیر فطری باپ نے اپنے بیٹے کو مارنے کی کوشش کی لیکن بیٹا تمام خطرات سے بچ نکلا کیونکہ وہ متواتر وشنو کی عبادت کرتا رہا تھا۔ جب ہرن یکشیپو نے وشنو کے ہر جگہ موجودگی پر شک کیا تو غضب ناک دیوتا نے اسے سزا دینے کا عزم کر لیا۔ ہرن یکشیپو نے ایک ستون کی جانب اشارہ کر کے کہا تھا کہ وشنو اس میں نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ وشنو نے خود کو فوراً نصف شیر اور نصف انسان کے روپ میں ستون میں سے ظاہر کیا اور ہرن یکشیپو کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔
نرسنھ | |
---|---|
حفاطت کا دیوتا | |
ہرن یکشیپو کا ودھ کرنے کے بعد وشنو نرسنھ اوتار میں، بدامی میں واقع مندر | |
دیوناگری | नरसिंह |
سنسکرت نقل حرفی | نرسنہا |
تہوار | نرسنھ جینتی |
وشنو کا یہ چوتھے اوتار ہے اور یہ نرسنگھ کہلاتا ہے۔ یہ وشنو پر ایمان نہ لانے والوں کو خوفزدہ کرنے کا کام کرتا ہے۔