نرسوں کا بین الاقوامی دن

بین الاقوامی نرسوں کا دن ہر سال 12 مئی کو منایا جاتا ہے تاکہ سماج میں نرسوں کی عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کی جاسکے۔[1]

بین الاقوامی نرسوں کا دن
USMC-07790.jpg
امریکی فوجی نرس عرق میں ایک عرب لڑکے کی دیکھ ریکھ کرتے ہوئے
منانے والےاقوام متحدہ کے رکن ممالک
آغاز1965
تاریخ12 مئی
تکرارسالانہ

پس منظرترميم

نرسوں کا بین الاقوامی کونسل اس دن کو 1965 سے مناتا آ رہا ہے۔

اس سے قبل ڈوروتھی سُتھرلینڈ (Dorothy Sutherland) میں 1953 میں امریکا کے محکمہ صحت کا ایک افسر صدرجمہوریہ وائٹ ڈی ایزنہوور (Dwight D. Eisenhower) کے آگے ایک نرسوں کے دن کو قرار ددینے کی گزارش کی تھی، جسے اس نے منظور نہیں کیا۔

جنوری 1974 میں 12 مئی کو یہ دن منانے کے لیے چُنا گیا تھا کیونکہ یہ فلورینس نائٹنگیل کا یوم پیدائش ہے، جسے دور جدید کی نرسنگ کی مؤسسہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ [حوالہ درکار] ہر سال نرسوں کا بین لاقوامی کونسل اس دن کے کٹ (kit) تیار کرتا ہے اور تقسیم کرتا ہے۔ اس کٹ میں تعلیمی اور عوامی معلوماتی مواد موجود ہے، جسے نرسوں کے ذریعے کہیں بھی بہ روئے کار لایا جاسکتا ہے۔

1999 میں برطانوی عوامی شعبے کی مزدور انجمن یونیسان (UNISON) نے نرسوں کے کونسل کو بہ اتفاق آرا گزارش کی کہ اس دن کو کوئی اور دن منتقل کیا جائے کیونکہ نائٹنگیل دور حاضر کی نرسوں کی نمائندگی نہیں کرتی۔ [حوالہ درکار]

1998 تک 8 مئی کو قومی طالب علم نرسوں کا دن قرار دیا گیا ہے۔ 2003 تک 6 اور 12 مئی کے ہفتے کو قومی اسکول نرسوں کا دن قرار دیا گیا۔[حوالہ درکار][حوالہ درکار]

حوالہ جاتترميم

  1. "International Nurses Day". International Council of Nurses. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2013.