12 مئی
10 مئی | 11 مئی | 12 مئی | 13 مئی | 14 مئی |
واقعات
ترمیم- 2007ء : چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کا کراچی میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب۔
- 2007ء ملک کی تاریخ کے بدترین فسادات۔ شرپسندوں کا کراچی (پاکستان ) میں قتل عام، چالیس سے زیادہ لوگ مارے گئے۔ آزاد ذرائع نے اس قتل عام کی ذمہ داری ایم کیو ایم اور مرکزی مشرف حکومت پر ڈالی ۔
- 2008ء جنوبی چین میں زلزلے سے انہتر ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے [1]
- 2007ء چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی کراچی آمد پر شدید ہنگاموں سے پچاس سے زائدافراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے [1]
- 2002ء جمی کوارٹر 1959ء کے انقلاب کے بعد کیوبا کا دورہ کرنیوالے پہلے صدر بنے [1]
- 1965ء مغربی جرمنی اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات قائم ہوئے [1]
- 1965ء مغربی جرمنی اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے [1]
- 1821ء - ترکوں کے خلاف یونانی جنگ آزادی کی پہلی بڑی جنگ والٹیسی میں لڑی گئی۔
- 1965ء - سوویت خلائی جہاز لونا 5 چاند پر گر کر تباہ ہوا۔
- 2008ء - چین کے شہر سیچوان میں ایک زلزلہ (تقریبا 8.0 شدت کا) آیا جس میں 69,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔
- 2015ء - نیپال کے بڑے زلزلے سے 218 افراد ہلاک اور 3,500 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
ولادت
ترمیم- 1820ء ممتاز سماجی کارکن اور جدید نرسنگ کی بانی فلورنس نائٹ اینگل پیدا ہوئیں [1]
- 1905ء - آرتھر جان آربیری، برطانوی مستشرق، عربی و فارسی اور علومِ اسلامیہ کا ماہر
- 1906ء - ماہر القادری، اردو کے نامور شاعر، صحافی، محقق اور نقاد
- 1919ء - صفدر حسین زیدی، اردو زبان کے شاعر اور محقق
- 1977ء - مریم میرزاخانی، ایرانی ریاضی دان
وفات
ترمیم- 2003ء - صدرالدین آغا خان، اقوام متحدہ کے سابق ہائی کمشنر برائے مہاجرین[1]
- 2005ء - مارٹن لنگز انگریز مسلم ماہر تعلیم اور مستشرق عالم
- 1996ء - غزالہ علیزادہ، ایرانی شاعرہ اور مصنفہ
- 2022ء - ہالہ افشار، ایرانی شاعرہ اور مصنفہ