نرک چتوردشی (انگریزی: Naraka Chaturdashi) (کالی چودس، روپ چودس، چھوٹیی، دیوالی، بھوت چتور دشی) ہندو مت میں ایک تہوار ہے جو وکرم سموت ہندو تقویم کے ماہ کرشن پکش کی چودہویں تاریخ کو آتا ہے۔ یہ پانچ روزہ تہوار اور بھارت میں عید چراغاں دیوالی کا دوسرا دن ہے۔ ہندو متون کے مطابق اسی دن کرشن نے اسر، ستیہ بھام اور کالی کو قتل کیا تھا۔[1] یہ تہوار صبح کی پوجا او عبادت سے شروع ہوتا ہے اور پھر پورے دن دیگر تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔

ہندو مت میں

ترمیم

اس تہوار کو کالی چودس بھی کہا جاتا ہے۔ کالی کے معنی اندھیرا اور چودس کے معنی 14ویں کے آتے ہیں۔ یہ تہوار آسو کے اندھیرے ایام کے 14ویں دن منایا کاتا ہے۔ چونکہ اسے نرک چودسی بھی کہا جاتا ہے، اس دن کاہلی سستی سے توبہ کی جاتی ہے کیونکہ یہ جہنم میں لے جانے والی ہیں، اس دن اپنی زندگی کے روشن پہلو کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ نرک چودسی دیوالی سے ایک دن پہلے منایا جاتا ہے اور اسے چھوٹی دیوالی بھی کہتے ہیں۔ بھارت کے کچھ علاقوں میں اس دن مہا کالی یا شکتی کی پوجا کی جاتی ہے اور یہ مانا جاتا ہے کہ اسی دن کالی نے اسر کا قتل کیا تھا۔[2]

تقریبات

ترمیم

اس دن کی پوجا تیل، پھول اور صندل کی لکڑی سے کی جاتی ہے۔ ہنومان کو ناریل چڑھایا جاتا ہے اور سیسم کے بیج، گڑ اور پوہا کو گھی اور چینی میں ملا کر بھگوان کو پیش کیا جاتا ہے۔

دیوالی کے موقع پر کالی چودس بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ فصلی کٹائی کا وقت بھی شروع ہو جاتا ہے۔ اس دن چاول کے مختلف پکوان پکائے جاتے ہیں جیسے پوہا، پاوا وغیرہ۔ پوہا کے لیے تازہ فصل کا چاول لیا جاتا ہے۔ یہ رسم شہر اور دیہات میں یکساں طور پر ادا ہوتی ہے۔ بالخصوص مگربہ ہندوستان میں بڑے اہتمام سے منایا جاتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Ray, Dipti (2007)۔ Prataparudradeva, the Last Great Suryavamshi King of Orissa (A.D. 1497 to A.D. 1540)۔ Northern Book Centre۔ صفحہ: 89۔ ISBN 8172111959۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اکتوبر 2014 
  2. "Narak Chaturdashi 2017"۔ Amar Ujala۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2017