نسیم زہرہ
نسیم زہرہ پاکستانی صحافی اور مصنفہ ہیں جو چینل 24 پر پرائم ٹائم کرنٹ افیئرس مذاکرات کی میزبانی کرتیں ہیں ان کر پروگرام کو عوام الناس میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔۔[2] [3] نسیم زہرا نے قائد اعظم یونیورسٹی میں کاروبار کی تعلیم حاصل کی اور 1989 میں ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچر اسکولں ڈپلومیسی سے تعلیم حاصل کی ۔ [4] انھوں نے کینیڈا کی بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی اور سوئس ایجنسی برائے ترقی و تعاون کے ساتھ کام کرتے ہوئے ، ایک ڈیویلپمنٹ پریکٹیشنر کی حیثیت سے کام کیا۔ زہرا نے 2006 میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اسکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز اور بعد میں 2010 میں قائد اعظم یونیورسٹی میں بطور مہمان لیکچرار کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انھوں نے نومبر 2008 میں دنیا نیوز میں بطور اینکر شمولیت اختیار کی اور فروری 2013 تک پالیسی معاملات کی میزبانی کی۔ جس کے دوران انھوں نے مائیکل مولن سمیت متعدد قومی اور عالمی رہنماؤں کا انٹرویو لیا[5] [6] اپریل 2013 میں ، وہ کیپیٹل ٹی وی میں منتقل ہوگئیں اور چینل کی موجودہ امور کی ایڈیٹر بن گئیں۔ انھوں نے اکتوبر 2014 میں کیپیٹل ٹی وی چھوڑ دیا۔ ستمبر 2015 میں ، انھوں نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹکنالوجی میں بطور مہمان پروفیسر شمولیت اختیار کی اور فروری 2016 تک برقرار رہی۔ اکتوبر 2014 کو ، وہ چینل 24 میں شامل ہوگئیں نسیم زہرا نے انتہائی محنت سے ٹی وی پر اپنا مقام بنایا ۔ [7]
نسیم زہرہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 19 جون 1999ء (26 سال) لاہور |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | فلیچر اسکول آف لاء اینڈ ڈپلومیسی |
پیشہ | [[:صحافی|صحافی]] [1] |
نوکریاں | جامعہ جونز ہاپکنز ، ہارورڈ یونیورسٹی |
درستی - ترمیم |
کتاب
ترمیم2018 میں انھوں نے کتاب "کارگل سے بغاوت تک : واقعات جنھوں نے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا " جاری کی۔جو کارگل کے تنازع کے تناظر اور اس کا نتیجہ ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات پر پڑنے والے نتائج پر مشتمل ہے[8]۔ اس کتاب کو اپنی اشاعت کے بعد کافی پزیرائی ملی۔کتاب کی رونمائی کی باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی جس میں کتاب کی مصنفہ نسیم زہرہ نے کتاب کی اشاعت کے سلسلے میں مدد کے لیے آمنہ سعید کا شکریہ بھی ادا کیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.journalismpakistan.com/nasim-zehra-moeed-pirzada-row-hots-up
- ↑ *http://www.ecssr.ac.ae/CDA/en/ProfileBank/ViewProfile/0,1421,2471,00.html آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ecssr.ac.ae (Error: unknown archive URL)
- ↑ http://tribune.com.pk/author/1641/nasim-zehra/ stories on دی ایکسپریس ٹریبیون
- ↑ Board of Governors - Lead Pakistan آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lead.org.pk (Error: unknown archive URL) Retrieved 13 August 2014
- ↑ http://www.dunyanews.tv/index.php?anc_id=Mg==#
- ↑ "Anchorgate"۔ Mohammad Mufti۔ 21 جون 2012۔ 2012-06-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-06-21
- ↑ "nasim.zehra, Author at The Express Tribune". The Express Tribune (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2016-09-28.
- ↑ Abdullah Niazi (29 May 2018), "Book launch by Nasim Zehra: ‘From Kargil to the coup: Events that shook Pakistan’", پاکستان ٹوڈے. Retrieved 25 August 2018.