نظام جدید
سلطنت عثمانیہ کے سلطان سلیم ثالث کی جانب سے 18 ویں صدی کے اواخر میں کی گئی اصلاحات کو نظام ِجدید کہتے ہیں جن کا مقصد عسکری و سیاسی طور پر مغربی قوتوں کی بڑھتی ہوئی بالادستی کا مقابلہ کرنا تھا۔ ان اصلاحات کے نتیجے میں نئی فوج قائم کی گئی جو نظام جدید ہی کہلاتی تھی۔