نظمیتی عنصری نام (systematic element name) کسی بھی نئے تالیف ہونے والے یا ابھی تک تالیف نا ہونے والے (ممکنہ مستقبل کے ) عنصر کو دیا جاتا ہے۔ علم کیمیاء میں کوئی بھی عبر یورینی عنصر (transuranic element) اسی وقت ایک مستقل نام حاصل کر سکتا ہے کہ جب اس کی تالیف مصدقہ طور پر ثابت ہو چکی ہو۔ بین الاقوامی اتحاد برائے خالص و نفاذی کیمیاء نے عناصر کی اسم بندی کی خاطر چند قواعد مربوط کیے ہیں ؛ ان قواعد سے استفادہ کرتے ہوئے اردو دائرۃ المعارف پر عناصر کی اسم بندی کے اردو قوانین طے پاتے ہیں تاکہ اردو سائنسی تراجم میں کسی قسم کی غلطی کے احتمال سے بچا جاسکے اور اردو میں علم کی مستقبلیات کو ملحوظ رکھا جاسکے۔

آیوپاک قواعد

ترمیم

آیوپاک اور آیوپاک تسمیہ۔

اردو میں عناصر کے نام سمجھنے سے قبل یہ بات ضروری ہے کہ انگریزی میں آیوپاک کے تحت کی جانے والی عناصر کی اسم بندی کو زیر غور لایا جائے۔ اس اسم بندی کے تحت ان عناصر کے علاوہ کے جو اپنے مستقل نام پا چکے ہیں (یعنی جوہری عدد 113 سے کم) تمام نئے دریافت ہونے والے عناصر کے نام ان کے جوہری عدد کی رقم (digit) سے اخذ کیے جاتے ہیں۔

  رقم     انگریزی   مفہوم   اردو   مفہوم/ماخذ [1]   علامت
0 nil null لی خالی n
1 un one وا واحد u
2 b(i) two نی ثانی b
3 tr(i) three آئی تہائی t
4 quad four عی رباعی q
5 pent five سی خمسی p
6 hex six می ششمی h
7 sept seven وی ساتویں s
8 oct eight آنی ثمانی o
9 en(n) nine عا تسعا [2] e

حوالہ جات

ترمیم
  1. ماسوائے اختصاصی تذکرہ، مضمون کے تمام الفاظ اردو لغات میں دستیاب ہیں
  2. قرآن سوت الکھف آیت پچیس