نغمے کا قتل (انگریزی: To Kill a Mockingbird) ہارپر لی کا ناول ہے جو 1960ء میں شائع ہوا اور اشاعت کے فوراً بعد ہی اسے ناقدین اور قارئین سے انتہائی پسندیدگی کی سند حاصل ہو گئی تھی۔ اس ناول کی آج تک 30 ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں اور اس کا ترجمہ 40 سے زائد زبانوں میں کیا جا چکا ہے۔ اس ناول کو 1961ء میں پلٹزر انعام سے نوازا گیا۔ ناول کی کہانی ایک کم سن بچی اور اس کے روشن خیال والد کی ہے جو پیشے کے لحاظ سے وکیل ہے۔ جب وہ ایک سیاہ فام کا مقدمہ لڑتا ہے تو سفید فام برادری ان کے لیے مشکلات کھڑی کر دیتی ہے، اس ناول میں ان دشواریوں اور امریکی معاشرے کی نسلی تفاوت کو بہت اثر انگیز انداز سے پیش کیا گیا ہے۔ اس ناول پر ایک فلم بھی بن چکی ہے جو خاصی کامیاب ہوئی۔ وکیل ایٹیکس کا مرکزی کردار مشہور اداکار گریگوری پیک نے ادا کیا جنہیں اس کردار کو نبھانے پر آسکر ایوارڈ ملا۔ [2]

نغمے کا قتل (ناول)
(انگریزی میں: To Kill a Mockingbird ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مصنف ہارپر لی   ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زبان انگریزی
اصل زبان انگریزی
موضوع نسل پرستی   ویکی ڈیٹا پر (P921) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ادبی صنف جنوبی گوتھ، بلڈونگزرومان
ناشر جے۔ بی۔ لپنکوڈ اینڈ کارپوریشن
تاریخ اشاعت 11 جولا‎ئی 1960  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صفحات 281
اعزازات
پلٹرز انعام برائے فکشن (الفائز:ہارپر لی ) (1961)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

الطاف فاطمہ نے اس ناول کا اردو ترجمہ ”نغمے کا قتل“ کے عنوان سے کیا ہے جسے اردو ترجمے میں ایک مثالی حیثیت حاصل ہے۔[3] [4]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. عنوان : 1001 Children's Books You Must Read Before You Grow Up — ISBN 978-0-7333-2562-5
  2. اینا فوکا، لورا فائن (مدیر)۔ "To Kill a Mockingbird"۔ انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا۔ 03 مئی 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2019 
  3. "چلتا مسافر از الطاف فاطمہ"۔ جمہوری پبلکیشنز۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2019 
  4. https://www.rekhta.org/ebooks/detail/naghme-ka-qatl-harper-lee-ebooks?lang=ur