نفس اللغہ

1844ء میں مرتب ہونے والی اردو زبان کی لغت

نفس اللغہ اردو زبان کی ایک لغت ہے، جسے 1844ء میں میر علی اوسط شاگردِ شیخ امام بخش ناسخ نے تالیف کیا، جس میں اردو الفاظ کے معنی فارسی زبان میں وضاحت کے ساتھ دیے گئے ہیں۔الفاط کی تشریح کافی اختصار سے کی گئی ہے۔ اسی طرح محاورات بھی بہت کم دیے گئے ہیں۔ کہیں کہیں تشریح ناقص بھی ملتی ہے۔ اس کے علاوہ اس لغت میں اردو الفاظ کی سند یا مثال پیش نہیں کی گئی ہے۔ اس لغت کی پہلی جلد ہی طبع ہو سکی جس میں صرف ت تک الفاظ شامل ہیں۔[1]

نفس اللغہ
مصنفمیر علی اوسط
ملکبرطانوی ہند کا پرچم برطانوی ہندوستان
زباناردو، فارسی، عربی
صنفلغت
تاریخ اشاعت
1844ء

حوالہ جات ترمیم

  1. ڈاکٹر مسعود ہاشمی،اردو لغت نویسی کا تنقیدی جائزہ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی، 1992ء،ص 49-50