نقشہ نگاری یا نقشہ سازی (Cartography) نقشے بنانے کا علم اور عمل ہے۔ زمین یا زمین کے کسی حصہ کو کاغذپر منتقل کرنا "نقشہ نویسی، نقشہ سازی یا نقشہ نگاری" کہلاتا ہے۔ اس عمل میں طول بلد،عرض بلد اور خط استواء کو مدنظر رکھاجاتا ہے۔ اس میں پیمانہ ایک خاص اہمیت رکھتا ہے پیمانہ سے مراد ایک نسبت ہے جو زمینی فاصلوں اور کاغذی فاصلوں میں پائی جاتی ہے مثلاًزمین کا 1000 کلومیٹر نقشہ پر اتارتے وقت 1 انچ سے ظاہرکیاجاتا ہے۔ نقشہ سازی میں علامات بھی استعمال کی جاتی ہیں مثلاً بڑی شاہراہوں کو موٹی لائن سے جبکہ چھوٹی شاہراہوں کو باریک لائن سے ظاہر کیاجاتا ہےیا بین الاقوامی سرحد کے لئے موٹی جبکہ صوبائی سرحد کے لئے اس سے باریک اور ضلع کے لئے اس سے بھی باریک لکیر۔

بطلیموس کا نقشہ عالم

اوائل دور اسلام میں “ابن حوقل” نے بھی معلوم کرۂ ارض کے نقشے تیار کیے اور نقشی سازی کے فن پر تحقیق کی۔ اپنے بنائے ہوئے نقشوں میں اس نے زمین کو کروی شکل (Circulat shape) میں دکھانے کے ساتھ ساتھ بحیرۂ روم (Mediterranian sea) کی حدود کی صحیح شناخت بھی کروائ۔اسی طرح “الادریسی” کا نقشہ جو شاہِ سسلی (1101ء۔1154ء) کے لیے آج سے 9 صدیاں قبل تیار کیا گیا تھا،اس میں دنیا عالم کے طویل ترین دریا, دریاءنیل کے مصادر تک کی خبر دی گئی ہے جو اس کے ڈیلٹا سے 6,670 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔