نمیرا سلیم
نمیرا سلیم (انگریزی: Namira Salim) کراچی، پاکستان میں پیدا ہونے والی ایک جویندہ اور فنکارہ ہیں۔ وہ اپریل 2007ء میں قطب شمالی [3] اور جنوری 2008ء میں قطب جنوبی [4] پر پہنچنے والی پہلی پاکستانی ہیں۔ وہ ماؤنٹ ایورسٹ پر اسکائی ڈائیو کرنے والی ایشیائی اور پہلی پاکستانی ہیں جنھوں نے تاریخی پہلے ایورسٹ اسکائی ڈائیوز 2008ء کی ٹیم کے ساتھ یہ کارنامہ سر انجام دیا۔[5] نمیرا رچرڈ برینسن کی ورجن گیلیکٹ کی واحد پاکستانی رکن ہیں جو دنیا کی پہلی تجارتی خلائی لائنر ہے۔ انہیں خلا میں جانے والی پہلی پاکستانی بھی تصور کیا جاتا ہے۔
نمیرا سلیم | |
---|---|
Namira Salim in 2020
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1975 (عمر 47–48 سال) کراچی, Pakistan |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | کولمبیا یونیورسٹی[1] ہافسٹرا یونیورسٹی[2] |
پیشہ | Founder and Executive Chairperson of Space Trust, artist |
وجہ شہرت | Founder Astronaut of Virgin Galactic, First Pakistani at the North and South Poles, first Asian to skydive (tandem) Mount Everest, during First Everest Skydive 2008. |
اعزازات | |
تمغائے امتیاز (Medal of Excellence), 2011 Power 100 Trailblazer Award, 2013 Femina Middle East Women Award, 2016 |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | namirasalim |
درستی - ترمیم ![]() |
نمیرا سلیم | |
---|---|
![]() |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1975 (عمر 47–48 سال) کراچی |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کولمبیا ہافسٹرا یونیورسٹی |
پیشہ | مہم جو، فن کار |
درستی - ترمیم ![]() |
پاکستانی نژاد خلا باز خاتون نمیرہ سلیم گذشتہ 13 سال سے وہ برطانیہ میں خلائی سیاحت کے حوالے سے کام کر رہی ہیں۔
نمیرہ سلیم 10 جنوری 2008ء کو جنوبی فرانس میں مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ مہم جو خاتون نمیرہ سلیم نے قطب جنوبی پر قدم رکھا اور وہاں پہلی مرتبہ پاکستان کا پرچم لہرانے کا اعزاز حاصل کیا.یہ پرچم انہیں 24 دسمبر 2007ء کو پاکستان کے نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے دیا تھا۔ نمیرہ سلیم اس سے قبل 21 اپریل 2007ء کو قطب شمالی میں بھی پاکستان کا پرچم لہرا چکی تھیں. وہ پرچم انہیں 29 جنوری 2007ء کو جنرل (ر) پرویز مشرف نے عطا کیا تھا۔ نمیرہ سلیم پہلی پاکستانی خاتون تھیں جنہیں قطبین پر پہنچنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ نمیرہ خلائی سفر کے لیے لاکھوں لوگوں میں سے منتخب ہونے والی خاتون ہیں جنہیں ایک سال کے طویل غوروخوض کے بعد اس خلائی سفر کا حصہ بننے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نے 2015ء میں خلائی سفر کے ذریعے امن کے فروغ کے لیے ایک غیر منافع بخش ادارہ قائم کیا.
حوالہ جات ترميم
- ↑ https://magazine.columbia.edu/article/airfare-common-man
- ↑ www.Hofstra.edu/alumni/atom/aotm_mar08.html
- ↑ "آرکائیو کاپی". 22 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2018.
- ↑ "آرکائیو کاپی". 22 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2018.
- ↑ "آرکائیو کاپی". 22 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2018.
بیرونی روابط ترميم
- AFP TV - Virgin Galactic Charts New Flight Plan at Farnborough
- Columbia University Magazine - Airfare for the Common Man
- Diplomat Magazine - The Daring Diplomatآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ diplomatmagazine.com (Error: unknown archive URL)
- Hofstra University Alumna of the Month - March 2008: Namira Salim
- Huffington Post - Virgin Galactic Founder Astronaut Namira Salim: 'We Should Send Politicians Into Space'
- Khaleej Times - Pakistan Embassy honours two women’s efforts for peaceآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khaleejtimes.com (Error: unknown archive URL)
- Monaco Matin - Comment Namira est devenue aventurière de l'espace
- Tribune Pakistan - Pakistan’s ‘first’ astronaut: Namira Salim looks forward to fulfilling lifelong dream