نانائیمو، برٹش کولمبیا

(ننائیمو سے رجوع مکرر)

نانائیمو نامی شہر کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں واقع ہے۔ اس شہر کو وینکوور جزیرے کا دوسرا بڑا شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اسے دنیا بھر میں باتھ ٹب ریسنگ کا صدر مقام اور ساحلی بندرگاہ کا شہر کہا جاتا ہے۔ اسے بعض اوقات مرکزی شہر بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ جزیرے کے وسط میں واقع ہے۔ اسے "ہب، ٹب اور پب سٹی" بھی کہتے ہیں۔

محل وقوع اور جغرافیہ

ترمیم

وینکوور جزیرے پر واقع یہ شہر وکٹوریہ شہر سے 110 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے اور وینکوور سے اس کا فاصلہ 55 کلومیٹر ہے۔

نقل و حمل

ترمیم

نانائیمو میں تین ہوائی اڈے کام کرتے ہیں۔ ان کے نام نانائیمو ائیرپورٹ جو وینکوور کے لیے، نانائیمو ہاربر واٹر ائیرپورٹ جو وینکوور کی بندرگاہ اور نانائیمو لانگ لیک واٹر ائیرپورٹ ہیں۔ نانائیمو میں برٹش کولمبیا فیری کے تین ٹرمینل ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ٹرین بھی چلتی ہے جو جنوب میں وکٹوریا اور شمال میں کورٹینی کو ملاتی ہے۔ ہائی وے 1، 19 اور 19 اے شہر سے گذرتی ہیں۔ نانائیمو ریجنل ٹرانزٹ شہر میں بس کی سروس مہیا کرتی ہے۔

آبادی

ترمیم

نانائیمو کی آبادی 2006 میں 78692 افراد تھی۔

معیشت

ترمیم

معاشی طور پر اصل آمدنی کوئلے کی کان کنی سے ہوتی تھی تاہم جنگلات سے متعلقہ صنعت بھی 1960 کی دہائی میں اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ 1958 میں یہاں درختوں کے گودے کا کارخانہ لگایا گیا تھا جو میکملن بلوڈیل پلپ مل ہرمیک کے نام سے مشہور ہوئی۔ آج اس کارخانے کے مالک اس کے کارکن اور سرمایہ کار ہیں۔ یہ کارخانہ مقامی معیشت کو روزانہ پانچ لاکھ ڈالر سے زیادہ مہیا کرتا ہے۔ سب سے بڑا آجر صوبائی حکومت ہے جبکہ دوسرا بڑا آجر این سی او گروپ کال سینٹر ہے۔ خدمات، پرچون اور سیاحت بھی مقامی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔