نوالے سے عام طور پر تو مراد خوراک یا غذا کی اس قلیل یا چھوٹی مقدار کی ہوتی ہے جس کو ایک بار ہی منہ میں ڈالا جا سکتا ہو اس قسم کے مفہوم کے لیے انگریزی میں mouthful کا لفظ استعمال میں آتا ہے۔ اپنے اس مفہوم کے علاوہ بھی نوالے کا لفظ اردو میں کم و پیش ایسے ہی متنوع مفاہیم میں آجاتا ہے جس میں لقمہ آتا ہے اور ایسے مفہوم میں یہ کسی بھی چیز کی لقمہ بھر تعداد، چھوٹے ٹکڑے وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کے لیے انگریزی میں bit کا متبادل قریب محسوس ہوتا ہے۔