نوجوانان ترک
نوجوانان ترک یا جوان ترک (ترک: Jön Türkler، جون ترک لر) سلطنت عثمانیہ میں اصلاحات کے حامی مختلف گروہوں کا اتحاد تھا۔ نوجوانان ترک انقلاب کے ذریعے ہی سلطنت دوسرے آئینی دورمیں داخل ہوئی۔ یہ تحریک 1889ء میں پہلے فوجی طلبہ میں پھیلی اور پھر دیگر سلطان عبد الحمید ثانی کے استبدادی رویے کے باعث آگے پھیلتی چلی گئی۔ 1906ء میں باضابطہ طور پر جمعیت اتحاد و ترقی (ترک زبان: İttihad ve Terakki Cemiyeti) کے نام سے خفیہ طور پر تخلیق پانے والا گروہ نوجوانان ترک کے بیشتر ارکان پر ہی مشتمل تھا۔
نوجوانان ترک کے تین پاشاؤں نے 1913ء کی بغاوت سے جنگ عظیم اول کے اختتام تک سلطنت عثمانیہ پر حکومت کی۔