نوراتری
نوراتری کا تہوار
Navratri festival | |
---|---|
Navratri celebrates either Durga or Rama victory over an evil demon, depending on the region | |
عرفیت | Durga Puja |
منانے والے | ہندو |
قسم | religious, social |
تقریبات | 9 days |
رسومات | stage setting, prayers, plays, image immersion or bonfire |
آغاز | Ashvin Shukla Prathama |
اختتام | Ashvin Shukla Navami |
تاریخ | Ashvin Shukla Pratipada، Ashvin Shukla Dwitiya، Ashvin Shukla Tritiya، Ashvin Shukla Chaturthi، Ashvin Shukla Panchami، Ashvin Shukla Shashthi، Ashvin Shukla Ashtami، Ashvin Shukla Navami |
تکرار | annual |
منسلک | دسہرہ |
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
ہر سال ہندوؤں کے کلینڈر کے ساتویں مہینے ‘‘اشون’’کا چاند نظر آتے ہی نوراتری/ نواراتری کا تہوار شروع ہوجاتا ہے۔ دس دن جاری رہنے والے اس تہوار کو نوارتری اور درگاہ پوجا کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ جو دنیا بھر میں موجود ہندو برادری روایتی جوش و خروش سے منا تی ہے۔ اس تہوار پر ہندو نو دن روزے رکھتے ہیں اور دُرگاہ ماتا پر پھل اور پھول چڑھاتے ہیں۔ اس دن کو ہندو برائی پر اچھائی کو جیت کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ اسی دن رام نے راون کو شکست دی تھی۔ اس تہوار میں راون کے پتلے کو جلایا جاتا ہے۔ کم و بیش پورے ہندوستان اور ہندو اقلیت ممالک میں مندروں کو قمقموں اور پھولوں سے زبردست طریقے سے سجایا جاتا ہے، پاکستان میں بھی اقلیت میں موجود ہندو برادری یہ تہوار روایتی جوش و خروش سے مناتی ہے۔ یہ تہوار عموماً ماہ ستمبر و اکتوبرمیں آتا ہے۔
روزے بھی رکھتے ہیں۔
نوراتری کی ابتدا دیئے جلا کر کی جاتی ہے۔ ان تمام دیئوں کو جلاکر درگا دیوی کی آرتی اتاری جاتی ہے، بھجن گائے جاتے ہیں اور دیوی کی پوجا کی جاتی ہے۔ اس عمل کے دوران باری باری اس تہوار میں شرکت کرنے والے خواتین و حضرات کی جانب سے درگا دیوی کی پوجا، پوجا کے لیے خاص تیار کی گئی تھالی کے ذریعے کی جاتی ہے۔ جس کے بعد ڈانڈیا ڈانس جسے گربا بھی کہا جاتا ہے، وہ کیا جاتا ہے۔ جس میں بچے، بچیاں اور نوجوان لڑکے شرکت کرتے ہیں۔[1]
کہا جاتا ہے کہ درگا نے چنڈ منڈ کا خاتمہ کیا تھا اس لیے اسے چامونڈا یا چنڈیکا بھی پکارا جاتا ہے۔ ہندو عقیدے کے مطابق درگا نے کئی راکشسوں کا خاتمہ کیا ہے، جس کی وجہ سے ظلم اور ناانصافی کا بھی خاتمہ ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے بہت سارے نام رکھے گئے ہیں۔
اس دیوی کے 9 روپ ہیں۔ ان میں سے ہر ایک روپ کی الگ الگ انفرادیت ہے۔ ان 9 راتوں کے دوران درگا دیوی کے 9 روپوں کی پوجا کی جاتی ہے۔ 9 راتوں کی آخری رات کو کنواری لڑکیاں پوجا کرتی ہیں، نئے کپڑے پہنتی ہیں اور دیوی کی خوشی کے لیے مٹھائی بانٹتی ہیں، جس کے بعد دسویں دن دسہرا منایا جاتا ہے۔ یہ راون کو رام کے ہاتھوں شکست کی یاد میں منایا جانے والا تہوار ہے جب اس کی لنکا کو رام نے ڈھیر کر دیا تھا...
- ↑ روزے بھی رکھتے ہیں۔ نوراتری کی ابتدا دیئے جلا کر کی جاتی ہے۔ ان تمام دیئوں کو جلاکر درگا دیوی کی آرتی اتاری جاتی ہے، بھجن گائے جاتے ہیں اور دیوی کی پوجا کی جاتی ہے۔ اس عمل کے دوران باری باری اس تہوار میں شرکت کرنے والے خواتین و حضرات کی جانب سے درگا دیوی کی پوجا، پوجا کے لیے خاص تیار کی گئی تھالی کے ذریعے کی جاتی ہے۔ جس کے بعد ڈانڈیا ڈانس جسے گربا بھی کہا جاتا ہے، وہ کیا جاتا ہے۔ جس میں بچے، بچیاں اور نوجوان لڑکے شرکت کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ درگا نے چنڈ منڈ کا خاتمہ کیا تھا اس لیے اسے چامونڈا یا چنڈیکا بھی پکارا جاتا ہے۔ ہندو عقیدے کے مطابق درگا نے کئی راکشسوں کا خاتمہ کیا ہے، جس کی وجہ سے ظلم اور ناانصافی کا بھی خاتمہ ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے بہت سارے نام رکھے گئے ہیں۔ اس دیوی کے 9 روپ ہیں۔ ان میں سے ہر ایک روپ کی الگ الگ انفرادیت ہے۔ ان 9 راتوں کے دوران درگا دیوی کے 9 روپوں کی پوجا کی جاتی ہے۔ 9 راتوں کی آخری رات کو کنواری لڑکیاں پوجا کرتی ہیں، نئے کپڑے پہنتی ہیں اور دیوی کی خوشی کے لیے مٹھائی بانٹتی ہیں، جس کے بعد دسویں دن دسہرا منایا جاتا ہے۔ یہ راون کو رام کے ہاتھوں شکست کی یاد میں منایا جانے والا تہوار ہے جب اس کی لنکا کو رام نے ڈھیر کر دیا تھا