نوزبلیڈ سیکشن
ریاستہائے متحدہ امریکا اور کینیڈا میں نوزبلیڈ سیکشن کسی عوامی نشستوں کی ترتیب میں، عمومًا کھیل کے اسٹیڈیموں میں یا جمنیزیم میں سب سے اونچے اور مطلوبہ حرکات و سکنات سے سب سے دور کی نشستوں کو کہا جاتا ہے۔ ایک عام طعنہ آمیز گویائی جو اس بارے میں کہی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ اسٹڈیم کی سب سے اوپر والی نشستیں ایسی ہیں جیسی کہ "نوزبلیڈ سیکشن میں بیٹھنا" اور "نوزبلیڈ سیٹوں پر بیٹھنا"۔ یہ حوالہ اس معاملے سے بنتا ہے کہ بڑھتی اونچائی پر کم بادنما دباؤ کی وجہ ناک کی مسدودی کا رجحان زیادہ ہوتا ہے۔
اس انگریزی زبان کے محاورے کا اختراع 1970ء کے دہے کی ٹیلی ویژن سیریز ہیپی ڈیز ہو سکتی ہے۔ ہر ایپی سوڈ کے اختتام پر ریچی کنینگہم (جس کا کردار ران ہوارڈ نے ادا کیا اور اس کے سارے دوستوں کو جے ایف اینڈ ایف کانسرٹ جانا تھا، مگر ٹکٹیں اوپری نشستوں کے لیے تھے۔ فونزی (جس کا کردار ہینری وینکلر نے نبھایا) یہ الفاظ کہا تھا، "مجھے یہاں پر نوزبلیڈ (ناک کا منجمد ہونا یا اس سے خون نکلنا) ہو رہا ہے"۔ اس کے بارے یہ تصور کیا جاتا ہے کہ مقبول عام استعمال کے سلسلے میں نوزبلیڈ کا یہ پہلا استعمال جو نوزپلیڈ کو کسی بھی عوامی کانسرٹ کی سب اوپری نشستوں کو "نوزبلیڈ" سے منسوب کیا گیا ہے۔
مقبول عام ثقافت
ترمیمٹام پیٹی کا نغمہ "منی بِکمز کِنگ" میں ایک حوالہ ان ابتدائی مداحوں کا ہے جن کو "اوپر کی جانب نوزبلیڈ" میں بیٹھنا پڑتا ہے۔
عوامی کھیل اور ثقافت کی ایک ویب گاہ ہے جسے "دی نوزبلیڈ سیٹ" کہا جاتا ہے۔ یہ اوسط نیٹ ورک پر کام کرتی ہے۔[1]
آسٹریلین ہِپ ہاپ گروپ ہل ٹاپ ہوڈز نے ایک نغمہ جاری کیا ہے جس کا عنوان "دی نوزبلیڈ سیکشن" ہے۔ اس نغمے میں عرف عام کے برعکس نوزبلیڈ سے مراد پہلی صف لی گئی تھی۔ یہ اس لیے ہے کیوں کہ جب ایک شخص کی ناک منجمد ہوتی ہے تو اسے ہدایت دی جاتی ہے (اگرچیکہ صحیح نہیں) کہ وہ اپنا سر پیچھے کی جانب جھکائیں اور سیدھے دیکھیں - لوگوں سے یہی سب کچھ اونچے اسٹیج شو کے سامنے کے صف میں کرنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے۔
ایمیجین ڈراگنز بینڈ نے بھی اس محاورے کا استعمال اپنے ایک کانسرٹ سیکشن کے ان کے نغمے "تھنڈر" میں حوالہ دیا۔ بول میں ایک ففرہ یوں میں ہے: "اب میں اسٹیج سے مسکرا رہا ہوں، جب کہ آپ نوزبلیڈ سے تالیاں بجا رہے ہیں"۔ اس میں یہ لوگ خود کو کامیاب بتا رہے ہیں جب کہ لوگوں نے عمر کے شروع میں جنھوں نے ان کی تنقید کی وہ اب ان کی مداحی میں لگے ہیں۔
امریکی ریاپر پوسٹ ملون نے یہ محاورے کو اپنے نغمے “وائٹ ایورشن” میں استعمال کیا ہے۔ اس میں وہ ایک فقرہ کچھ اس طرح کہتا ہے: "مادہ کتا، میں یہ شرط لگاتا ہوں کہ تم مجھے نوزبلیڈ سے دیکھتی ہو”۔ یہ فقرہ اس کی خوشی کا اظہار ہے جو وہ کانسرٹ کے دوران محسوس کرتا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ لوگ اسے جانتے ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ medium.com/the-bleed