نوٹو (انگریزی: Noto) گوگل کا تخلیق کردہ ایک فونٹ خاندان ہے جس کا مقصد دنیا کی تمام زبانوں کے لیے معیاری فونٹ کی فراہمی ہے۔ اس خاندان کے تحت تیار کیے جانے والے فونٹ مختلف زبانوں/ رسم الخط کے درمیان بصری ہم آہنگی (مثلاً موزوں بلندی اور خط کی موٹائی) قائم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ تمام نوٹو فونٹ اپاچی اجازہ کے تحت دستیاب ہیں۔

نوٹو
Noto
Commissioned byگوگل
تاریخ تخلیق2012-2014
تاریخ اشاعت2013
LicenseApache License
ویب سائٹGet Noto

وجہِ تسمیہ

ترمیم

گوگل کی جانب سے اپنے فونٹ خاندان کو نوٹو قرار دینے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے:

جب کمپیوٹر متن پڑھتا ہے تو بعض اوقات متن میں ایسے حروف بھی ہوتے ہیں جنھیں کمپیوٹر ظاہر نہیں کر پاتا، کیوں کہ اُنہیں دکھانے کی صلاحیت کا حامل فونٹ کمپیوٹر پر موجود نہیں ہوتا۔ ایسی صورت میں، اُن حروف کی جگہ چھوٹے ڈبے ظاہر ہوتے ہیں جنھیں ہم ٹوفو کہتے ہیں۔ ہم ویب کو ان ڈبوں سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ یوں اس فونٹ خاندان کو نوٹو کا نام ملا۔[1]

گویا نوٹو سے مراد ہے کہ اب مزید کوئی ڈبے نہیں۔

تخلیق

ترمیم

15 نومبر 2014ء کے اعداد و شمار کے مطابق نوٹو خاندان کے تحت مختلف زبانوں کے لیے 98 فونٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔[2]

اُردو فونٹ

ترمیم

گوگل ڈیویلپرز بلاگ پر گوگل کے سافٹ ویئر انجینئر بہداد اسفہبد نے 10 نومبر 2014ء کو شائع کردہ تحریر میں[3] اردو زبان کے لیے نستعلیق فونٹ جاری کیا۔ یہ فونٹ ایرانی نستعلیق کی طرز پر بنایا گیا ہے اور اسے ترسیموں کی بجائے حرفی بنیاد پر تخلیق کیا گیا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. نوٹو سینس۔ گوگل فونٹس۔ اخذ کردہ: 16 نومبر 2014ء۔
  2. نوٹو۔ گوگل نوٹو۔ اخذ کردہ: 16 نومبر 2014ء۔
  3. بہداد اسفہبد (10 نومبر 2014ء)۔ ’’"I can get another if I break it": Announcing Noto Nastaliq Urdu‘‘۔ گوگل ڈیویلپرز بلاگ۔ اخذ کردہ: 16 نومبر 2014ء۔