نوپور شرما
بھارتی سیاست دان
23 اپریل 1985ء کو پیدا ہوئیں، پیشے کے اعتبار سے وہ ایک وکیل ہیں اور انھوں نے دہلی یونیورسٹی سے وکالت کے شعبے میں گریجویشن اور 2011ء میں لندن اسکول آف اکنامکس سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔
نوپور شرما نے کالج کے زمانے سے ہی سیاست میں حصہ لینا شروع کیا تھا۔ 2008ء میں وہ دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کی صدر منتخب ہوئی تھیں۔ بعد ازاں انھوں نے بی جے پی یوتھ ونگ کے لیے کام کرنا شروع کر دیا تھا۔[1]
نوپور شرما کی لنکڈ ان پروفائل کے مطابق وہ 2009ء سے 2010ء کے دوران 'ٹیک فار انڈیا' کی سفیر بھی رہی ہیں۔
نوپور شرما نے 2015ء کے عام انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا تھا اس وقت ان کی عمر 30 برس تھی۔ شرما کا مقابلہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال سے تھا جس میں نوپور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اروند کیجروال سے شکست کے بعد بی جے پی نے نوپور شرما کو دہلی کے لیے پارٹی کا ترجمان مقرر کر دیا تھا۔ بعد ازاں 2020ء میں بی جے پی نے انھیں مرکزی ترجمان کی ذمے داریاں سونپ دی تھیں،[2] نوپور شرما نے جون 2022ء میں ایک نیوز چینل پر ایک پروگرام میں پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ نوپور شرما کے علاوہ بی جے پی کے ایک اور ترجمان نوین کمار جندل نے بھی پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض ٹویٹ کیا تھا۔
ان دونوں کے ریمارکس پر عرب کے اسلامی ممالک کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ قطر نے انڈیا سے معافی کا مطالبہ بھی کہا۔ تنازعے کو بڑھتا دیکھ کر بی جے پی نے کہا کہ یہ پارٹی کی رائے نہیں ہے اور نوپور شرما کو معطل کر کے نوین کمار جندل کو پارٹی سے باہر کر دیا گیا،[3]
بی جے پی کی ترجمان نے قطر میں ایک انٹرویو کے دوران نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی۔ پارٹی رُکنیت ختم ہونے کے بعد معذرتی پیغام پارٹی رُکنیت ختم ہونے کے بعد نوپور شرما نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے تبصرے پر معافی مانگی اور کہا کہ وہ غیر مشروط طور پر اپنا بیان واپس لے رہی ہیں۔ خیال رہے کہ مہاراشترا میں نوپور شرما کیخلاف کئی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور اُن کے اس متنازع بیان پر کانپور میں بھی بھرپور مظاہرہ کیا گیا[4]
- ↑ https://www.urduvoa.com/a/who-is-nupur-sharma-07jun2022/6606313.html
- ↑ https://urdu.siasat.com/news/%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D9%86%D9%88%D9%BE%D9%88%D8%B1-%D8%B4%D8%B1%D9%85%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-1387136/
- ↑ https://www.bbc.com/urdu/regional-61715405
- ↑ https://mmnews.tv/urdu/who-is-nupur-sharma-and-what-did-she-say-about-the-prophet-pbuh/