نکولؤ دائی سئینا
نکولؤ دائی سئینا (وفات: 1348ء اطالوی مصور تھا۔ جس کا تعلق سیانا سے تھا۔
سوانح
ترمیمنکولؤ دائی سئینا کا سال پیدائش معلوم نہیں۔ غالباً وہ روم کے کسی شہر میں پیدا ہوا۔ نکولؤ دائی سئینا اطالوی مصوروں دوچیو اور سیمون مارتینی سے متاثر تھا۔ وہ سیانئائی اسکول کا نمائندہ خاص تھا۔ وہ پیترو لورینزیتی کا معاونِ خاص تھا۔ سیانا کے گرجا سانتا ماریا دائی سیروی (سیانا) کے لیے مصوری کرتا رہا۔ سیانا کے ایک دوسرے پیناکوتیکا نازئیونیل کے گرجا میں بھی مصوری موجود ہے۔ کارٹونا کے کلیساؤں میں بھی نکولؤ کی مصوری ابھی تک موجود ہے۔ نکولؤ کی وفات 1348ء میں ہوئی۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Elisabetta Nardinocchi, ed. (2011). Guida al Museo Horne. Florence: Edizioni Polistampa