نہایت افسوسناک واقعہ
نہایت افسوسناک واقعہ (انگریزی: A Nasty Story، روسی: Скверный анекдот، Skverny anekdot) فیودر دوستوئیفسکی کی ایک مختصر طنزیہ ناول ہے جس میں دیوانی ملازمت پر تنقید کرتے ہوئے اسے موضوع بنایا گیا ہے۔ دوستوفسکی نے یہ کہانی سنہ 1862ء میں ہسپانیہ کے مختصر سفر سے واپس آنے بعد لکھی تھی اور اسی سال پہلی مرتبہ مجلہ "وقت" میں شائع ہوئی جس کا بانی اور مدیر خود دوستوفسکی تھا۔ یہ کہانی طنزیہ ہے اور ایک دیوانی ملازمہ (civil servant) کی مدہوشی کے ارد گرد گھومتی ہے۔ رچرڈ پیویر لکھتے ہیں کہ اس کہانی کا مقصد اصلاح کی اس روح کا اظہار تھا جو 1855ء میں تخت نشین الیگزینڈر دوم کے دور حکومت کے ابتدائی سالوں میں روس میں جاری و ساری تھی۔[1]
نہایت افسوسناک واقعہ | |
---|---|
مصنف | فیودر دوستوئیفسکی |
اصل عنوان | "Скверный анекдот (Skverny anekdot)" |
مترجم | ظ انصاری |
زبان | اردو |
صنف | طنزیہ |
پلاٹ کا تعارف
ترمیمجیسی کولزون نے 1996ء میں کتاب کا تعارف کچھ یوں کرایا تھا:
” | اس کی تھیم انسان کی ذات، اس کے راہنما اور اس کے مقاصد اور کھلی حقیقت کے کڑوے سچ میں وہ خود کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، کے درمیان میں ایک خطرناک حد تک خلا ہے۔ اس کا کڑوا سچ اسی میں ہوشیدہ ہیکہ ناکامی کی ساری ذمہ داری ناکام شخص کا ہی مقدر ہے اور اسی کی امیدوں کا تمسخر ہے۔۔۔۔۔۔یہ ایک حد تک مزاحیہ بھی ہے۔[2] | “ |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Pevear, Richard. "Preface" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ f3.tiera.ru (Error: unknown archive URL). From Dostoevsky، Fyodor (1997)۔ The Eternal Husband and Other Stories۔ Bantam۔ ص 5۔ ISBN:0553379127۔ مؤرشف من الأصل في 2013-12-20۔ اطلع عليه بتاريخ 2019-08-25Retrieved 20 December 2013.
- ↑ Coulson, Jessie. "Introduction." From Dostoevsky، Fyodor (1966)۔ Gambler/Bobok/A Nasty Story۔ Penguin Books۔ ISBN:0-14-044179-4 Retrieved 20 دسمبر 2013.