نیشنل پارٹی پارلیمنٹرینز
نیشنل پارٹی پارلیمنٹرینز، نیشنل پارٹی سے الگ ہونے والا ایک دھڑہ ہے۔2008ء کے انتخابات کے موقع پر نیشنل پارٹی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا، لیکن چیف آف جھالا وان، سردار ثناء اللہ زہری کے گروپ نے پارلیمانی سیاست کے ذریعے بلوچستان کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا، یوں یہ گروپ الگ ہو گیا۔ 2008ء کے انتخابات میں یہ پارٹی بلوچستان اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کر سکی۔ اس کے صدر صوبائی وزیر سردار ثناء اللہ زہری اور جنرل سیکرٹری سابق وفاقی وزیر مملکت میر ایوب جتک ہیں۔ نیشنل پارٹی مکمل صوبائی خود مختاری کی داعی ہے ۔