نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز
قومی جامعہ برائے جدید لسانیات (نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز)
ترمیمتعارف
نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (National University of Modern Languages) اسلام آباد، پاکستان میں واقع جدید لسانیات کے شعبے سے متعلق ایک عوامی تحقیقی یونیورسٹی ہے۔ یونیورسٹی کے آٹھ علاقائی کیمپس چاروں صوبوں میں موجود ہیں۔ مزید دوکیمپس میر پور (آزاد کشمیر) اور گوادر (بلوچستان) میں قائم کرنے کا کام جاری ہے[1]
تاریخ
نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نَمَل) کو 1969 میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن لینگوئجز کے طور پر قائم کیا گیا تھا، تاکہ لوگوں کو مختلف مشرقی اور مغربی زبانوں میں ایک دوسرے سے بات چیت کرنے اور سمجھنے میں مدد ملے، مختلف ثقافتوں کو ہم آہنگ کیا جا سکے اور ابھرتے ہوئے مضامین کے لیے اسپرنگ بورڈ کے طور پر کام کیا جا سکے۔ ابتدائی طور پر، انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان کی مسلح افواج اور دیگر سرکاری خدمات کے اہلکاروں کو زبان کی تربیت کی سہولیات فراہم کیں۔
اسے 29 مئی 2000 کو یونیورسٹی کے طور پر ترقی دے دی گئی۔ ایک مکمل خود مختار یونیورسٹی کے اس معیار کو حاصل کرنے کے لیے اِس نے بہت سی رکاوٹوں کو عبور کیا ، مقامی اور عالمی تناظر میں نئے علوم میں حصہ ڈالنے والے مقامِ تعلیم کا درجہ حاصل کیا اور اب یہاں 27 مشرقی اور مغربی زبانوں کے ساتھ ساتھ متعدد ابھرتے ہوئے مضامین کی تعلم دی جاتی ہے۔ اب، نَمَل کے متحرک اور منطقی تحقیقی لائحہ ء عمل کے تحت مختلف شعبوں میں ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تحقیقی اسناد پیش کی جاتی ہیں۔
بنیادی اقدار
- اہلیت
- شفافیت
- جامعیت
- سماجی ذمہ داری
- تخلیقی صلاحیت
- رواداری
- سالمیت
تخیل (Vision)
جامع ترقی کے لیے علم اور قابلیت پیدا کرنے میں ایک سرکردہ ادارہ بننا۔
مقصد(Mission)
تخلیقی تدریس، اختراعی تحقیق اور جامع ابلاغ کا فروغ ۔
( جاری ہے)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Google maps services۔ "Address and locations of National University of Modern Languages (NUML)"۔ Google maps services۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2014