نیلاں بھوتو
’’’نیلاں بھوتو ‘‘‘:اسلام آباد سے 19 کلومیٹر مارگلہ ہلز کی ایک وادی میں ہے۔
نیلاں بھوتو لوئے دندی والے پہاڑ کی دوسری سمت ہے۔ اس کا راستہ پیر سوہاوہ سے آگے جائیں تو دائیں طرف ایک پگڈنڈی اترتی ہے۔ یہ انتہائی مشکل راستہ ہے۔ اس علاقے کی خاص بات شاہ عبدالطیف کاظمی المعروف امام بری کی چلہ گاہ ہونا ہے۔ یہاں پر امام بری صاحب کی بیٹھک بھی ہے جس کو مقامی افراد نے بہت اچھے طریقے سے محفوظ کر رکھا ہے۔ اس جگہ پر تازہ پانی کا چشمے کی گزرگاہ کی بدولت کئی چھوٹے چھوٹے قدرتی تالاب سے بن گئے ہیں۔ اور ان تالاب کے اندر بہت زیادہ مچھلی دیکھنے کو ملتی ہے۔ مقامی افراد عقیدت مندی کی وجہ سے یہاں مچھلی کا پکڑنا معیوب سمجھتے ہیں۔ لہذا وہ کسی اور کو مچھلی پکڑنے کی اجازت بھی نہیں دیتے۔ اس روایت کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ یہاں پر کم از کم آپ کو مچھلیاں تازہ شفاف پانی میں تیرتی مل جاتی ہیں اور منظر کا حسن بہت بڑھ جاتا ہے۔[1]