نینو لوکل
نینو لوکل (اردو:میں لوکل ہوں) 2017ء کی بھارتی تیلگو فلم ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار ترینادھا راؤ نکینا ہیں۔ اس فلم کے پروڈیوسر دل راجو ہیں جنھوں نے سری وینکٹیشورا کریشنز کے بینر تلے اس فلم کو پروڈیوس کیا۔ فلم کے مرکزی ستارے نانی اور کیرتھی سریش ہیں۔ فلم کی موسیقی دیوی سری پرساد نے کمپوز کی۔[1] فلم کا ٹریلر 14 جنوری، 2017ء کو جاری ہوا جبکہ فلم 2 فروری، 2017ء کو جاری ہوئی۔ یہ فلم باکس آفس پر بلاک باسٹر ثابت ہوئی۔ امریکا میں اس فلم نے 1 ملین ڈالرز کی کمائی کی۔
نینو لوکل | |
---|---|
پہلا پوسٹر | |
ہدایت کار | ترینادھا راؤ نکینا |
پروڈیوسر | دل راجو |
تحریر | پرسنا کمار |
منظر نویس | پرسنا کمار ترینادھا راؤ نکینا |
کہانی | پرسنا کمار |
ستارے | نانی کیرتھی سریش نوین چندر |
موسیقی | دیوی سری پرساد |
سنیماگرافی | نبر شافی |
تقسیم کار | سری وینکٹیشورا کریشنز |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 137 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو |
یہ فلم بعد میں سوپر کھلاڑی 4 کے عنوان سے ہندی میں ڈب ہوئی اور بنگالی میں ٹوٹل دادگری کے عنوان سے ریمیک کی گئی۔
کردار
ترمیم- نانی بطور بابو
- کیرتھی سریش بطور کیرتھی
- نوین چندر بطور سب انسپیکٹر سدھارتھ ورما، کیرتھی کا منگیتر
- سچن کھڈیکر بطور کیرتھی کا باپ، بابو کے امتحانات کا سپروائزر
- تلسی بطور کیرتھی کی ماں
- رام پرساد بطور بابو کا دوست
- راؤ رمیش بطور دلہن کا باپ، جس (دلہن) کی شادی بابو اس کی مرضی سے کرواتا ہے
- پوسانی کرشنا مرالی بطور بابو کا باپ
- ایسوری راؤ بطور بابو کی ماں
- وینیلا کشور بطور دکان دار
- رگھو بابو بطور سدھارتھ کا باپ
- کرشنا بھگوان بطور کانسٹیبل
- منالی راٹھوڑ
گانوں کی فہرست
ترمیمنمبر. | عنوان | طوالت |
---|---|---|
1. | "نیکسٹ اینٹی" | 3:46 |
2. | "ارے رے یے کڑا" | 3:57 |
3. | "ڈسٹرب چیستھا ننو" | 3:04 |
4. | "چمپیسوے نانو" | 3:20 |
5. | "سائیڈ پلیز" | 3:14 |
کل طوالت: | 17:21 |
باکس آفس
ترمیمفلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے باکس آفس پر ₹26 کروڑ کی کمائی کی۔ یہ فلم باکس آفس پر بلاک باسٹر ثابت ہوئی اور نانی کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہوئی۔ اس فلم نے امریکا میں 1 ملین ڈالرز کی کمائی کی۔[2][3]
بیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Nenu Local Cast & Crew, Nenu Local Telugu Movie Cast, Actor, Actress, Director"۔ FilmiBeat۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-11-12
- ↑ Nenu Local 3-day worldwide box office collection: Nani's movie crosses Rs 135 crore mark in 1st weekend
- ↑ http://uk.blastingnews.com/entertainment/2017/02/nenu-local-total-collections-box-office-at-the-ap-tg-and-overseas-001483599.html