نیوزویک (انگریزی: Newsweek) ایک ہفت روزہ امریکی خبری جریدہ ہے جو نیو یارک شہر سے جاری ہوتا ہے۔ یہ امریکہ بھر میں اور بین الاقوامی طور پر تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ ملک کا دوسرا سب سے بڑا ہفت روزہ جریدہ ہے جو اشاعت اور اشتہارات کی آمدنی کے حساب سے ٹائم کے پیچھے ہے۔ نیوزویک انگریزی زبان کی چار اشاعتی نسخوں (ایڈیشن) اور مقامی زبانوں میں 12 عالمی اشاعتی نسخوں میں جاری ہوتا ہے۔

نیوزویک کے پہلے جریدے کا سرورق

حال ہی میں جریدے کی مالک واشنگٹن پوسٹ کمپنی نے بیان دیا ہے کہ جریدے کے منافع میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ ادارے نے مئی 2009ء میں جریدے کی اصلاح کی ہے، جس میں مواد پر نظر ثانی اور اعلیٰ معیار کے کاغذ پر طباعت شامل تھی، تاکہ اشرافیہ کے مخصوص طبقے کو ہدف بنایا جائے اور خود کو "فکری رہنما" کی حیثیت سے پیش کیا جائے۔ صحافتی معیار کی سطح کو برقرار رکھنے اور کم لیکن یقینی تعدادِ اشاعت کے لیے نیوزویک ممکنہ طور پر اپنی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔[1][2]

جریدہ کا پہلا نسخہ 17 فروری 1933ء کو جاری ہوا اور اس کی موجودہ تعدادِ اشاعت (سرکولیشن) 27 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہے۔[3]

نیوزویک کے امریکی ایڈیشن کے مدیر جان میچم (Jon Meacham) ہیں جبکہ بین الاقوامی ایڈیشن فرید زکریا کی ادارت میں شایع ہوتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Pérez-Peña, Richard (January 16, 2009). "The Popular Newsweekly Becomes a Lonely Category". نیو یارک ٹائمز
  2. Deveny, Kathleen (May 18, 2009). "Reinventing Newsweek". Newsweek
  3. "میگزین ڈاٹ آرگ"۔ 2012-04-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-10-29

بیرونی روابط

ترمیم