نیو یارک اسٹیٹ روٹ 373
نیو یارک اسٹیٹ روٹ 373 (انگریزی: New York State Route 373) ایسکس کاؤنٹی، نیو یارک کی ایک مختصر شاہراہ ہے جو اڈیرونڈیک پارک کے حدود میں ہے۔ اس کا آغاز یو ایس 9 سے ہوتا ہے اور مشرق کی جانب چمپلین لیک پر ختم ہو جاتا ہے۔ یہ دو کاونٹی روٹ، متعدد علاقائی روٹ اور ایک ریفرینس روٹ-این وائی912ٹی جو یو ایس 9 کو جوڑتی ہے- سے ہو کر گزرتی ہے۔ این وائی 737 یو ایس 9 اور پورٹ کینٹ کی آبادی کے درمیان میں واحد سڑک ہے۔ اس کے علاوہ ایک کشتی کا بھی راستہ ہے۔
لوا خطا ماڈیول:Infobox_road/route میں 107 سطر پر: bad argument #1 to 'wikitext' (string or number expected, got boolean)۔ | ||||
---|---|---|---|---|
<mapframe>: Couldn't parse JSON: نحوی غلطی NY 373 highlighted in red; NY 912T in blue | ||||
Route information | ||||
Length | 3.20 میل[2] (5.15 کلومیٹر) | |||
Existed | 1930[1]–present | |||
Major junctions | ||||
West end | Invalid type: US in چیسٹرفیلڈ، نیو یارک | |||
East end | Burlington–Port Kent Ferry landing in Chesterfield | |||
Location | ||||
Country | United States | |||
State | New York | |||
Counties | ایسکس کاؤنٹی | |||
Highway system | ||||
|
پورٹ کینٹ کی آبادی 1823ء میں بسائی گئی تھی اور اسی وقت اس کو جوڑنے والی سڑک بھی تعمیر کی گئی تھی۔ اس گاؤں کو ایسیکس کاونٹی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے لوہے کی صنعت میں ضرری مزدوروں کے مسکن کے لیے بسایا گیا تھا۔ مزدوروں پر مشتمل یہ چھوٹی سی آبادی بڑھتی گئی اور برلنگٹن، ورمونٹ سے جوڑدی گئی۔ چمپلین لیک سے بذریعہ کشتی اس کی مسافت محض ایک گھنٹہ کی ہے۔ پورٹ کینٹ کو جانے والی سڑک کا آغاز دراصل کیزول سے ہوتا تھا مگر 1830ء کی دہائی میں یہ طویل پورٹ کینٹ اور ہوپ کینٹن ٹرن پائک کا حصہ ہو گیا۔ موجودہ شاہراہ 373 بھی 1919ء میں تھیوڈور روزویلٹ بین الاقوامی شاہراہ کا ایک حصہ تھی اور اسی نام سے معروف تھی۔ 1930ء میں این وائی 373 کا شاہراہ بنایا گیا تھا اور اسے یہ نام دیا گیا تھا تب اس کے ایک چھوٹا سے حصہ کی مرمت چیسٹرفیلڈ، نیو یارک نے 1985ء کے ایسیکس کاونٹی مرمت تبادلہ کے دوران میں کی تھی۔
تفصیل
ترمیماین وائی 373 مکمل طور پر اڈیرون ڈیک پارک میں واقع ہے۔ یہ روٹ یو ایس 9، اوسیبل چیزم کے شروع ہوتا ہے۔ اوسیبل چیزم چیسٹرفیلڈ، نیو یارک کا ایک گہرا اور لکڑی سے گھرا ہوا قصبہ ہے۔ روٹ این وائی 912ٹی سے گزرتا ہوا یو ایس 9 سے ملتا ہے۔ این وائی 737 آگے چل کر کنٹری روٹ 71 سے ملتا ہے اور اس کے بعد مشرق اور جنوب مشرق کی جانب مڑ جاتا ہے اور اس طرح شمال میں دریائے اوسیبل سے جا ملتا ہے۔ پھر یہ شاہراہ سی آر 17 اور کئی علاقائی سڑکوں سے ہوتی ہوئی مشرق اور جنوب مشرق کی جانب مڑ جاتی ہے۔[3]
اس کے بعد یہ سڑک جنوب کی سمت گولف کورس کی طرف مڑتی ہے اور پورٹ کینٹ میں داخل ہوتی ہے۔ یہاں ایک علاقائی سڑک سے ہو کر گزرتی ہے۔ یہاں کے اکثر بانشندے گھروں اور کمپنیوں میں ملازم ہیں۔ اس کے معا بعد شاہراہ شمال کی سمت مڑتی ہے اور کینیڈین پیسیفک ریلوے کی پٹری سے ہو کر گزرتی ہے اور پورٹ کینٹ امتراک ریلوے اسٹیشن ہوتے ہوئے یو ٹرن لیتی ہے اور برلنگٹن پورٹ کینٹ فیری کو ختم ہو جاتی ہے۔[3]
برلنگٹن پورٹ کینٹ فیری شاہراہ 373 اور پورٹ کینٹ کی آبادی کو برلنگٹن، ورمونٹ شہر سے جوڑتی ہے۔ یہ چیمپلین جھیل کی تین فیریوں میں سے ایک ہے جو سب سے بڑی ہے اور جھیل کے سب سے عریض حصے سے گزرتی ہے۔ یہ لیک چیمپلین ٹرانسپورٹیشن کمپنی کی دیکھ ریکھ میں چلتی ہے اور سردیوں کے علاوہ ہر موسم میں مہیا ہوتی ہے۔[4]
حوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم
|