سنور وادی کے غار کو 1980ء کی دہائی میں، مصر میں، ایک کان میں دھماکے کے ذریعے ایک داخلی راستہ بنانے کے دوران دریافت کیا گیا تھا۔ یہ بنی سیف شہر سے 10 کلومیٹر (10 میل) جنوب مشرق میں ہے۔

اس میں صرف ایک چیمبر ہے جو تقریباً 700 میٹر (2,300 فٹ) لمبا ہے اور اس کا قطر 15 میٹر (50 فٹ) ہے۔ یہ چونے کے پتھر کا غار ہے جو گرم چشموں کی وجہ سے بنی ہوئی شکلیات سے لپٹا ہوا ہے۔ اس کی منفرد ارضیات اور اسٹالاکٹائٹ اور اسٹالاگمائٹ کی خوبصورت تشکیل کی وجہ سے اسے سنہ 1992ء میں ایک محفوظ علاقہ قرار دیا گیا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Michael Bright (2009)۔ 1001 Natural Wonders You Must See Before You Die. Unesco Edition۔ Mitchell Beazley۔ ISBN 978-1-84403-644-8