وادی نلتر
نلتر (Naltar) گلگت بلتستان میں ہنزہ، گلگت اور نومل کے قریب ایک وادی ہے۔ نلتر گلگت سے 40 کلومیٹر (25 میل) کے فاصلے پر واقع ہے اور وہاں جیپ کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔ وادی نلتر کے دو حصے ہیں۔ ایک زیریں نلتر (جسے نلتر پائین کہا جاتا ہے) اور دوسرا نلتر بالا۔ نلتر پائین میں 400 گھرانے آباد ہیں نلتر پائین میں مقامی آبادی کے علاوہ پاکستان ائیر فورس کا ایک بیس کیمپ بھی موجود ہے۔[1] نلتر میں تین جھیلیں ہیں جن کو دیکھنے کے لیے سیاح خاص طور پر نلتر جاتے ہیں۔ چھوٹے سے بازار کے علاوہ یہاں رہائش اور خوراک کے لیے بنیادی سہولیات بھی میسر ہیں۔ نلتر میں پنہائیڈرو بجلی کے منصوبے ہیں۔ جن سے گلگت کو بجلی کی فراہمی جاری ہے۔
Naltar Valley | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | گلگت بلتستان |
ضلع | گلگت |
تحصیل | گلگت |
منطقۂ وقت | پاکستان معیاری وقت (UTC+5:30) |
• گرما (گرمائی وقت) | +5 (UTC) |
پن بجلی منصوبہ
ترمیمحال ہی میں حکومت پاکستان نے ایک 18 میگاواٹ پن بجلی گھر تعمیر کیا ہے۔نلتر پن بجلی گھر-IV (اکتوبر 2007ء سے کام کر رہا ہے) نلتر پائن کے قریب، دو چھوٹے پن بجلی (نلتر I، II مشترکہ طور پر 2.28 میگاواٹ) پیدا کرنے کے منصوبوں کے علاوہ پہلے سے ہی موجود ہیں۔ ان سے نلتر کے علاوہ گلگت کو بھی بجلی مہیا کیا جاتی ہے۔ نلتر-III اور نلتر-V پن بجلی منصوبے بالترتیب 16 میگاواٹ اور 14.4 میگاواٹ پیداواری صلاحیت والے زیر تعمیر ہیں۔
شخصیات
ترمیممزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ http://urdu.pamirtimes.net/archives/1622 مسائل میں گھری جنت نظیر وادی نلتر، پامیر ٹائمز