والی بال دو ٹیموں کے درمیان کھیلے جانا والا کھیل ہے۔

والی بال
والی بال Volleyball دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پہلے نمبر پہ فٹ بال ہے۔

والی بال ایک سستا کھیل ہے۔ اس کے قوانین بیحد سادہ ہیں۔ اس میں چوٹ لگنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

والی بال کا کھیل 1895 میں امریکا میں کالج کے فزیکل ایجوکیشن کے استاد ولیم جی مورگن نے ایجاد کیا تھا اور اس کا پہلا میچ 7 جولائی 1896 میں اسپرنگ فیلڈ کالج امریکا میں دو درختوں کے درمیان نیٹ لگا کر کھیلا گیا۔ اس لحاظ سے یہ کھیل 124 سال پرانا ہے۔

والی بال کا سب سے طویل دورانیہ کا کھیل کنگسٹن شمالی کیرولینا، امریکا میں کھیلا گیا جو 75 گھنٹے 30 منٹ پر محیط رہا۔

پہلے اس کا نام ’’منٹونیٹ‘‘ رکھا گیا تھا۔ چند سالوں کے بعد ایک میچ ہو رہا تھا کہ اس کے موجد مورگن نے کھیل کے مبصرین کو کہتے سنا کہ کھلاڑی نیٹ کے اوپر سے ایک دوسرے کے پیچھے اور سامنے پھینکنے کے لیے ’’والی انگ‘‘ Volleying کر رہے ہیں۔ یہ لفظ انھیں اتنا پسند آیا کہ انھوں نے اس کا نام منٹونیٹ سے تبدیل کرکے ’’والی بال‘‘ رکھ دیا۔

والی بال کا کورٹ 30x60 فٹ کا ہوتا ہے۔ اس کے نیٹ کی اونچائی 7.11 فٹ اور چوڑائی ایک میٹر ہوتی ہے۔ دونوں ٹیموں میں چھ چھ کھلاڑی ہوتے ہیں جن میں سے ایک کھلاڑی مختلف وردی پہن کر کھیلتا ہے جسے بوسٹر کہتے ہیں۔ یہ کھیل ایک ریفری اور چا لائن مین کے ساتھ کھیلا جاتا ہے۔ سب سے پہلے 21 پوائنٹس اسکور کرنے والی ٹیم جیت جاتی ہے۔

پاکستان میں والی بال کے کھیل کا آغاز 1954 سے ہوا۔