ورنون رینسفورڈ
ورنون سیمور رینسفورڈ (پیدائش:20 مارچ 1885ء جنوبی یارا، میلبورن، وکٹوریہ) |وفات: 19 مارچ 1958ء برائٹن، میلبورن، وکٹوریہ، ) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے 1907ء اور 1912ء کے درمیان 20 ٹیسٹ میچ کھیلے[1] رینسفورڈ ایک ہموار اور سجیلا بائیں ہاتھ کا بلے باز تھا جو وکٹ کے چاروں طرف آسانی سے سکور کر سکتا تھا یا حالات کے مطابق صبر سے دفاع کر سکتا تھا۔ وہ 1904ء سے 1928ء تک وکٹوریہ کے لیے کھیلے۔
رینسفورڈ 1909ء میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش | 20 مارچ 1885 جنوبی یارا, ملبورن, آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفات | 19 مارچ 1958 (عمر 72 سال) برائٹن، وکٹوریہ, میلبورن، آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | بائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | بائیں ہاتھ کا سلو گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 91) | 13 دسمبر 1907 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 1 مارچ 1912 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1903/04–1927/28 | وکٹوریہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 8 اگست 2021 |
بہترین ٹیسٹ سیریز
ترمیمرینسفورڈ کی بہترین ٹیسٹ سیریز 1909ء کا دورہ انگلینڈ تھا جب وہ آسٹریلیائی بیٹنگ اوسط میں سرفہرست رہے، انھوں نے 143 ناٹ آؤٹ کے کیریئر کے بہترین اسکور کی مدد سے 58.83 کی اوسط سے 353 رنز بنائے۔ پورے دورے میں اس نے 43.48 کی اوسط سے 1783 رنز بنائے اور چھ سنچریاں بنائیں۔ اگلے سال وہ وزڈن کرکٹ کھلاڑی آف دی ایئر تھے۔ انھوں نے 1913-14ء اور 1920-21ء میں آسٹریلوی ٹیموں کے ساتھ نیوزی لینڈ کا دورہ کیا، جب اس نے ٹیم کی قیادت کی۔ انھوں نے 1924-25ء میں وکٹوریہ کے ساتھ نیوزی لینڈ کا دورہ بھی کیا[2]
ریٹائرمنٹ کے بعد
ترمیمرینسفورڈ کھیلنے سے ریٹائر ہونے کے بعد 1927/28ء میں میلبورن فٹ بال کلب کے صدر اور 1939 سے 1957 تک میلبورن کرکٹ کلب (جہاں انھوں نے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی تھی) کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں، میلبورن کرکٹ کلب اور اس کے گراؤنڈ، کو اچھی طرح سے چلایا۔ دوسری جنگ عظیم میں ایک فوجی کیمپ کے طور پر گراؤنڈ کے استعمال اور بعد میں 1956ء کے سمر اولمپکس کے لیے مرکزی مقام کے طور پر اس گراونڈ کے بہتر استعمال کو اس کی بہترین حکمت عملی سے تعبیر کیا گیا[3]
انتقال
ترمیمورنون سیمور رینسفورڈ 19 مارچ 1958ء کو برائٹن، میلبورن، وکٹوریہ کے مقام پر 72 سال 364 دن کی عمر میں اس دنیا کا ساتھ چھوڑ گئے۔ [4]