ورگھیس کورئین
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
یہ ایک یتیم صفحہ ہے جسے دیگر صفحات سے ربط نہیں مل پارہا ہے۔ براہ کرم مقالات میں اس کا ربط داخل کرنے میں معاونت کریں۔ |
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ ({{subst:currentmonthname}}_{{subst:year}}) |
[[Category:بلا حوالہ مضامین از {{subst:currentmonthname}}_{{subst:year}}]]
ہندوستانی تاجر و بزنس مین۔ ہندوستانی ریاست کیرلا میں پیدا ہوئے۔ ان کو ہندوستان میں سفید انقلاب کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔ ورگھیس کورئین کو گجرات کے آنند شہر میں ڈیری مصنوعات کا کاروبار قائم کرنے اور بھارت کو دنیا کا سب سے بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ سنہ انیس سو تہتر میں انھوں نے گجرات کارپوریٹ ملک مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) سے پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا اور چونتیس برس کی عمر میں اس کے ڈائریکٹر بن گئے۔ ی سی ایم ایم ایف ہی امول کی مصنوعات بناتی ہے جس میں سے امول مکھن پورے بھارت اور دنیا کے مختلف حصوں میں بے حد مقبول ہے۔ کورئین نے بھارت میں دودھ کے کاروبار کو نہ صرف عالمی سطح پر لا کھڑا کیا بلکہ اپنے کاروباری ماڈل سے ریاست گجرات اور ملک بھر کے لاکھوں لوگوں کو کاروبار کے مواقع پیدا کیے۔ کورئین کی زندگی میں ان کے کارناموں اور بھارت کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے حکومت ہند نے انھیں پدم شری، پدم بھوشن اور پدم وبھوشن جیسے اعلیٰ شہری اعزازات دیے تھے۔ سنہ انیس سو پچانوے میں انھیں ریمن ميگسیسے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ ستمبر 2012 میں نوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔