وِرِیْکشایُوروید ایک سنسکرت کتاب ہے جس درختوں کے صحت مند ترقی اور ماحولیات کے تحفظ سے متعلق فکری نکات ہیں۔ یہ سُرپال کی تخلیق مانی جاتی ہے جن کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں۔

سن 1996ء میں ڈاکٹر وائے ایل نے نے (ایشین ایگرو ہسٹری فاؤنڈیشن، بھارت) نے برطانیہ کے بولڈين لائبریری (آکسفورڈ) سے اس کا قلمی نسخہ حاصل کیا۔ ڈاکٹر نلینی سادھلے نے اس کا ترجمہ انگریزی میں کیا۔

وریکشایوروید کا نسخہ دیوناگری کے قدیم طرز والی رسم الخط میں لکھا گیا ہے۔ 60 صفحات میں 325 باہمی مربوط شلوک ہیں جن میں دوسری چیزوں کے علاوہ 170 پودوں کی خصوصیات دی گئیں ہیں۔ اس میں بیج خریدنے، ان کا تحفظ، ان کا رسم (ٹریٹ مینٹ ) کرنے، لگانے کے لیے گڑھا کھودنے، زمین کا انتخاب، پانی دینے کے طریقے، کھاد اور غذائیت، پودوں کی بیماری، اندرونی اور باہری بیماریوں سے پودوں کی حفاظت، طبی، باغ کی ترتیب (لے آؤٹ) وغیرہ کا تذکرہ ہے۔ اس طرح یہ درختوں کی زندگی سے متعلق تمام مسائل پر علم کا خزانہ ہے۔

خارجی روابط

ترمیم