وریکنگ کریو (وڈیو گیم)

(وریکنگ کریو سے رجوع مکرر)

وریکنگ کریو (ٹوڑنے والا عملہ) ویڈیو گیم ننٹینڈو کی طرف سے 1985 میں جاری ہوا۔ اس گیم میں کھلاڑی ماریو اور لویجی کا کنٹرول سنبھالتا ہے، جنہیں ایک بڑی ہتھوڑی کے ذریعہ عمارت کے سامان کو توڑنا ہوتا ہے۔ اس گیم میں ماریو وزنی ہتھوڑا ہونے کے باعث کود نہیں سکتا۔ اس گیم کے سو مرحلے ہیں۔ ہر مرحلہ میں کچھ منزلہ عمارت بنی ہوتی ہے، ان میں کمزور فنا پزیر دیواریں، ستون اور سیڑھیاں شامل ہیں اس کے علاوہ کچھ ناقابلِ تلف مظبوط دیواریں، بیرل اور مضبوط سیڑھیاں ہیں جنہیں ہتھوڑے سے نہیں توڑا جا سکتا، گیم میں بعض مقامات پر بم بھی آتے ہیں جو تمام منسلک قابکِ تلف کمزور اشیاء کو تباہ کردیتے ہیں، اس عمارت میں دروازے بھی ہیں جس کے پیچھے چھپ کر ماریو دشمنوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ اس گیم میں اسپائیک نامی ایک نیا کردار ہے (جسے مشہور کردار واریو کا ابتدائی ورژن کہا جاتا ہے)، اسپائیک عمارت کا فورمین ہے جو ماریو کے کام میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتا ہے اور عمارت کے بالائی منزل سے ماریو کے اوپر سامان گراتا ہے۔ اس میں دشمنوں کے علاوہ ماریو کو آگ کے گولہ سے بھی بچنا ہوتا ہے۔ اس گیم میں یہ سہولت ہے کہ مرحلہ کو کسی بھی وقت دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے، مثلاٌ اگر ماریو دو بیریل کے درمیان میں بھنس جائے اور نکلنے کی صورت نہ کو تو مرحلہ کو دوبارہ سے شروع کیا جا سکتا ہے۔ ماریو چونکہ کود نہیں سکتا اس لیے دوران میں گیم سامان تباہ کرتے ہوئے یہ دھیان رکھنا پڑتا ہے کہ اگر غلطی سے جلدبازی میں عمارت کے کسی منزل کی ایسی سیڑھی تباہ کر دجائے جس سے اوپر جانے کا راستہ نہ ملے تو ماریو یہ مرحلہ مکمل نہیں کرپائے گا اور اسے مرحلہ دوبارہ شروع کرنا پڑے گا۔

حوالہ جات

ترمیم