کابینہ بھارت
وزرا کی مرکزی کونسل یا کابینہ بھارت بھارتی مرکزی حکومت کے وزراء پر مشتمل کابینہ ہے جو ملک کے مرکزی حکومت کی ہر وزارت کی نمائندگی کرتے ہیں جو دراصل ملک کے تمام امور کو چلاتے ہیں۔ یونین کونسل تمام وزراء، وزرائے مملکت اور نائب وزراء پر مشتمل ہوتا ہے۔ کونسل کی سربراہی وزیراعظم بھارت کرتا ہے جو تمام انتظامی امور کا سربراہ ہوتا ہے۔کابینہ وہ مخصوص فیصلہ ساز ادارہ ہے جو ملک کے لیے کسی قسم کا فیصلہ لے سکتا ہے۔ اس کونسل کے ارکان صرف وہ وزراء ہیں جو کابینہ سطح کے وزراء ہیں جو مرکزی حکومت (کیندر سرکار) کے عہدوں پر فائز ہیں۔
انتظام
وزراء کی مرکزی کونسل (یونین کونسل آف منسٹرز) بھارتی آئین کے آرٹیکل 75 (3) کے مطابق پارلیمان کے ایوان زیریں (لوک سبھا) کو جوابدہ ہیں۔لوک سبھا بل ایک وزیر پیش نہیں کرسکتا بلکہ بحیثیت مجموعی تمام کونسل کو پیش کرنا ہوتا ہے یا کونسل کی مرضی شامل کرنا ضروری ہے (بل پیش کرنے سے پہلے)۔
منصب
ترتیب وار کونسل کے ارکان کی مختلف قسم کے زمرہ جات ؛
- وزیراعظم بھارت- سربراہ
- نائب وزیر اعظم (اگر ہو)
- کابینہ وزیر (وفاقی یا مرکزی وزیر) - جس کے پاس ایک پوری وزارت کے امور کا اختیار ہو
- وزیرمملکت- ایک جونئر وزیر جس کے پاس پوری وزارت نہیں بلکہ ایک وزارت کے کچھ امور کا اختیار ہو
تقرری
بھارتی آئین کے آرٹیکل 75 کے مطابق وزراء کی تقرری صدر وزیر اعظم کے مشورے سے کرتا ہے۔
برخاستگی
کوئی بھی رکن (وزیر) ان طریقوں سے برخاست یا معزول ہو سکتا /ہو سکتی ہے:
- جب خود اسعفیٰ دے
- جب صدر اسے آئین شکنی پر برخاست کرے
- عدلیہ کسی قانون کی نافرمانی پر برخاست کرے
- یا پارلیمان میں ساکھ کھو دے اور پارلیمان اسے نااہل قرار دے یا اس پر عدم اعتماد کا اظہار کرے۔