وزیر اعظم مالدیپ مالدیپ کا ایک سابقہ سرکاری عہدہ تھا۔

وزیر اعظم مالدیپ

ترمیم

ابراہیم دورے مانا 1883 سے 1925ء کے دوران میں تین بار بطور وزیر اعظم رہے۔ عبد المجید دیدی بطور وزیر اعظم 1926 تا 1932ء رہے۔ محمد فرید دیدی بطور وزیر اعظم 1932 تا 1944ء رہے۔ محمد امین دیدی بطور وزیر اعظم 1945 تا 1952ء رہے۔[1]

سلطنت کی ترتیب نو کے بعد ابراہیم علی دیدی نے بطور وزیر اعظم مارچ 1954ء تا 1957ء[2] اور ابراہیم ناصر نے بطور وزیر اعظم دسمبر 1957ء تا نومبر 1968ء تک خدمات سر انجام دیں۔[3]

جمہوریت کے دوران میں، صرف ایک ہی وزیر اعظم احمد زکی رہے، جو بطور وزیر اعظم اگست 1972 تا مارچ 1975ء رہے۔[4] ناصر کے زکی کو معزول کرنے کے بعد سے اب تک مالدیپ میں کوئی وزیر اعظم نہیں بنا، اس عہدے کو ہی ختم کر دیا گيا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://www.presidencymaldives.gov.mv/?lid=11&dcid=8399
  2. Harris M. Lentz (4 فروری 2014)۔ Heads of States and Governments Since 1945۔ Routledge – Google Books سے 
  3. John Bowman (22 جنوری 2005)۔ Columbia Chronologies of Asian History and Culture۔ Columbia University Press – Google Books سے 
  4. Harris M. Lentz (4 فروری 2014)۔ Heads of States and Governments Since 1945۔ Routledge – Google Books سے