مالدیپ
مالدیپ (دیویہی: ދިވެހިރާއްޖެ، نقحر: دِویْہِرٰاجْے) باضابطہ نام جمہوریہ مالدیپ، جزائر پر مشتمل ایک ریاست ہے جو بحر ہند میں واقع ہے۔ یہ بھارت کے جزائر لکادیپ کے جنوب میں،جبکہ سری لنکا سے تقریباً سات سو کلومیٹر (435 میل) جنوب مغرب میں واقع ہے۔ 26 مرجانی چٹانیں ایک ایسے خطے کو تشکیل دیتی ہیں جو 1192 چھوٹے جزائر پر مشتمل ہے جن میں سے تقریباً 200 جزیرے ہی ایسے ہیں جن پر انسانی آبادی موجود ہے۔ مالدیپ کا دار الحکومت مالے ہے جہاں پورے ملک کی 80 فیصد آبادی قیام پزیر ہے۔ یہاں کے زیادہ تر لوگ مسلمان ہیں۔
مالدیپ | |
---|---|
مالدیپ کا پرچم | نشان |
شعار(انگریزی میں: The sunny side of life) | |
ترانہ: گومی سلام | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 4°11′N 73°31′E / 4.18°N 73.51°E [1] |
بلند مقام | ادو شہر |
پست مقام | بحر ہند (0 میٹر ) |
رقبہ | 298 مربع کلومیٹر |
دارالحکومت | مالے |
سرکاری زبان | دیویہی |
آبادی | 436330 (2017)[2] |
|
195053 (2022)[3] سانچہ:مسافة |
|
187698 (2022)[3] سانچہ:مسافة |
حکمران | |
اعلی ترین منصب | محمد معیزو (17 نومبر 2023–) |
سربراہ حکومت | محمد معیزو (17 نومبر 2023–) |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 26 جولائی 1965، 11 نومبر 1968 |
عمر کی حدبندیاں | |
شادی کی کم از کم عمر | 18 سال |
شرح بے روزگاری | 12 فیصد (2014)[4] |
دیگر اعداد و شمار | |
کرنسی | مالدیپی روفیہ |
منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت+05:00 |
ٹریفک سمت | بائیں [5] |
ڈومین نیم | mv. |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
آیزو 3166-1 الفا-2 | MV |
بین الاقوامی فون کوڈ | +960 |
درستی - ترمیم |
نام
ترمیممالدیپ کا مطلب غالباً "پہاڑی جزیرے" ہے (تامل میں ملائی کا مطلب پہاڑ اور تیوو کا مطلب "جزیرہ" ہوتا ہے) یا پھر اس کا مطلب "ہزاروں جزائر" ہے۔ چند ماہرین کا ماننا ہے کہ مالدیپ کا لفظ سنسکرت کے لفظ مالادیپوا سے نکلا جس کا مطلب "جزائر کا گجرا" یا "جزائر کا ہار" ہے یا پھر "مہیلا دیپوا" یعنی "عورتوں کا جزیرہ" سے نکلا ہے۔ چند ماہرین اسے عربی کے لفظ محل سے نکلا ہوا لفظ قرار دیتے ہیں۔ مالدیپ دو عربی لفظوں محل ذیبة سے ماخوذ ہے جس کا مطلب جزیروں کی جگہ ہے یہ نام اس کو ایک یمنی شخص نے دیا تھا۔
تاریخ
ترمیم1153ء میں اسلام سے آشنا ہونے کے بعد یہ جزائر پرتگیزیوں (1558ء)، ولندیزیوں (1654ء) اور برطانویوں(1887ء) کی نو آبادی بنے۔ 1965ء میں مالدیپ نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی اور 1968ء میں اسے جمہوریہ قرار دیا گیا۔ حالانکہ 40 برسوں میں محض چند دو افراد ہی صدور قرار پائے۔ مالدیپ آبادی کے لحاظ سے ایشیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے۔ یہ سب سے چھوٹا مسلم اکثریتی ملک بھی ہے۔ اسلام تقریباً تمام آبادی کا باضابطہ مذہب ہے جبکہ قومی و عام زبان دیویہی ہے، جو ہند یورپی زبانوں سے تعلق رکھتی ہے اور سری لنکا کی زبان سنہالی سے میل کھاتی ہے۔
نظام حکومت
ترمیمملک میں صدارتی نظام حکومت موجود ہے۔ پارلیمنٹ صدر کو نامزد کرتی ہے اور عام شہری ووٹ دے کر اس کی توثیق کرتے ہیں۔ صدر چار سالوں کے لیے منتخب ہوتا ہے۔ پارلیمنٹ کو مجلس کہا جاتا ہے جس کے کل 54 ارکان ہوتے ہیں جن میں سے 8 کو صدر نامزد کرتا ہے باقی کو ووٹرز منتخب کرتے ہیں ہیں۔ 8 ارکان مالے سے منتخب ہوتے ہیں۔ دیگر 38 کو 19 اضلاع سے منتخب کیا جاتا ہے ۔
سیاحت
ترمیمسیاحت کے حوالے سے مالدیپ دنیا بھر میں ممتاز مقام رکھتا ہے۔ ملکی معیشت سیاحت کے علاوہ ماہی گیری پر انحصار کرتی ہے۔ جہاز سازی، بنکاری اور ساخت گری کے شعبہ جات بھی اچھی رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ جنوب ایشیائی ممالک میں مالدیپ دوسرے درجے پر سب سے زیادہ جی ڈی پی کا حامل ہے (3900 امریکی ڈالرز بمطابق 2002ء)۔ اس کے اہم تجارتی شراکت داروں میں بھارت، سری لنکا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا شامل ہیں۔
جغرافیہ
ترمیممالدیپ دنیا کا سب سے سپاٹ ترین ملک ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ زمینی سطح صرف 2.3 میٹر (ساڑھے 7 فٹ) ہے۔ گذشتہ ایک صدی میں سمندروں کی سطح میں 20 سینٹی میٹر (8 انچ) اضافہ ہوا ہے۔ سمندر کی سطح میں بڑھتے ہوئے اس اضافے نے مالدیپ کی بقا کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ 2004ء میں بحر ہند میں آنے والے سونامی نے مالدیپ کو بھی لپیٹ میں لیا تھا اور ملک کے کئی علاقے سمندری پانی میں ڈوب گئے اور کئی افراد بے گھر ہو گئے اور 6 غیر ملکیوں سمیت 75 افراد ہلاک ہوئے۔
ویکی ذخائر پر مالدیپ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
موسم
ترمیممالدیوز میں گرم ٹراپیکل موسم ہوتا ہےـ اور گرمی کی شدت ہوتی ہے۔
زیادہ تر یہاں دو موسم پائے جاتے ہیں، گرمی اور برسات۔ یہاں سردی نہ ہونے کے برابر ہے۔
آب ہوا معلومات برائے مالے (1981-2010) | |||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مہینا | جنوری | فروری | مارچ | اپریل | مئی | جون | جولائی | اگست | ستمبر | اکتوبر | نومبر | دسمبر | سال |
بلند ترین °س (°ف) | 31 (88) |
33 (91) |
32 (90) |
38 (100) |
36 (97) |
35 (95) |
31 (88) |
33 (91) |
31 (88) |
34 (93) |
32 (90) |
33 (91) |
38 (100) |
اوسط بلند °س (°ف) | 30.3 (86.5) |
30.7 (87.3) |
31.4 (88.5) |
31.6 (88.9) |
31.2 (88.2) |
30.6 (87.1) |
30.5 (86.9) |
30.4 (86.7) |
30.2 (86.4) |
30.2 (86.4) |
30.1 (86.2) |
30.1 (86.2) |
30.61 (87.11) |
یومیہ اوسط °س (°ف) | 28.0 (82.4) |
28.3 (82.9) |
28.9 (84) |
29.2 (84.6) |
28.8 (83.8) |
28.3 (82.9) |
28.2 (82.8) |
28.0 (82.4) |
27.8 (82) |
27.8 (82) |
27.7 (81.9) |
27.8 (82) |
28.2 (82.8) |
اوسط کم °س (°ف) | 25.7 (78.3) |
25.9 (78.6) |
26.4 (79.5) |
26.8 (80.2) |
26.3 (79.3) |
26.0 (78.8) |
25.8 (78.4) |
25.5 (77.9) |
25.3 (77.5) |
25.4 (77.7) |
25.2 (77.4) |
25.4 (77.7) |
25.8 (78.4) |
ریکارڈ کم °س (°ف) | 17 (63) |
17 (63) |
22 (72) |
22 (72) |
22 (72) |
22 (72) |
21 (70) |
21 (70) |
22 (72) |
21 (70) |
20 (68) |
21 (70) |
17 (63) |
اوسط بارش مم (انچ) | 114.2 (4.496) |
38.1 (1.5) |
73.9 (2.909) |
122.5 (4.823) |
218.9 (8.618) |
167.3 (6.587) |
149.9 (5.902) |
175.5 (6.909) |
199.0 (7.835) |
194.2 (7.646) |
231.1 (9.098) |
216.8 (8.535) |
1,901.4 (74.858) |
اوسط عمل ترسیب ایام (≥ 1.0 مم) | 6 | 3 | 5 | 9 | 15 | 13 | 12 | 13 | 15 | 15 | 13 | 12 | 131 |
اوسط اضافی رطوبت (%) | 78.0 | 77.0 | 76.9 | 78.1 | 80.8 | 80.7 | 79.1 | 80.5 | 81.0 | 81.7 | 82.2 | 80.9 | 79.7 |
ماہانہ اوسط دھوپ ساعات | 248.4 | 257.8 | 279.6 | 246.8 | 223.2 | 202.3 | 226.6 | 211.5 | 200.4 | 234.8 | 226.1 | 220.7 | 2,778.2 |
ماخذ#1: عالمی موسمیاتی تنظیم[6] | |||||||||||||
ماخذ #2: NOAA (relative humidity and sun 1961-1990) [7] |
متعلقہ مضامین مالدیپ
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "صفحہ مالدیپ في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2024ء
- ↑ ناشر: عالمی بنک — https://data.worldbank.org/indicator/SP.POP.TOTL — اخذ شدہ بتاریخ: 8 اپریل 2019
- ^ ا ب https://census.gov.mv/2022/wp-content/uploads/2023/03/Table-P1.pdf
- ↑ http://data.worldbank.org/indicator/SL.UEM.TOTL.ZS
- ↑ http://chartsbin.com/view/edr
- ↑ "World Weather Information Service - Malé"۔ WMO۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2016
- ↑ "Malé Climate 1961-90"۔ NOAA۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2016